جو یوکرین کی مدد نہیں کرے گا اس کے ساتھ کیا کریں گے؛یورپی یونین کا انتباہ

یورپی

🗓️

سچ خبریں: ایک برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ یورپی یونین نے ہنگری کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے یوکرین کو مالی اور فوجی امداد کی مخالفت جاری رکھی تو یونین ہنگری کی معیشت کو شدید دھچکا دے گی۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے لکھا ہے کہ اس نے ایک دستاویز حاصل کی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان یوکرین کو مزید فوجی اور مالی امداد روکتے ہیں تو یورپی یونین ہنگری کی معیشت کو نقصان پہنچائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: یورپیوں کی روس مخالف پابندیاں انہیں کے گلے پڑ گئیں:ہنگری

اس مبینہ دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے، فنانشل ٹائمز نے مزید لکھا کہ یورپی یونین کے حکام نے دھمکی دی ہے کہ اگر ہنگری نے یوکرین کو مالی اور فوجی امداد کی ترسیل کو روکنا جاری رکھا تو یہ یونین اس ملک کے معاشی مسائل اور کمزوریوں کو نشانہ بنائے گی، جس کا مقصد ہنگری کی ملازمتوں کی تخلیق اور اقتصادی ترقی کو نقصان پہنچانا ہے۔

امریکی سفیر ڈیوڈ پریس مین نے دھمکی دی کہ اگر ہنگری نے یورپی یونین، نیٹو اور روس کے حوالے سے اپنی خارجہ پالیسی کو تبدیل نہیں کیا تو واشنگٹن کے پاس اس ملک پر دباؤ ڈالنے کی ضروری طاقت اور صلاحیت ہے۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، بوڈاپیسٹ میں امریکی سفیر نے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کے خلاف واشنگٹن کی شکایات کی فہرست پیش کی، جس میں روس یوکرین جنگ کے بارے میں ان کا موقف اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے بارے میں ان کا رویہ بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ ہنگری کی خارجہ پالیسی پر نظر ڈالتے ہیں، جس میں یوکرین کے یورپی یونین میں شامل ہونے سے متعلق سوالات، یوکرین کو مالی مدد فراہم کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ، ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ملاقاتیں، روسی توانائی کو متنوع بنانے کی کوششیں،ہنگری کے اندر روسی سافٹ ویئر کو بلاک کرنے کے خلاف مزاحمت،ان سب میں ایک چیز مشترک ہے کہ یہ پالیسیاں ہنگری کو اس کے نیٹو اور یورپی یونین کے شراکت داروں سے دور کرتی ہیں۔

پریس مین نے مزید زور دیا کہ اوربن کے سیاسی انتخاب، بلا شبہ، پوٹن کے لیے مفید ہیں، امریکی سفیر نے یہ دھمکی بھی دی کہ امریکہ کے پاس ہنگری کے خلاف جبر کے ذرائع موجود ہیں۔

یاد رہے کہ نیٹو کے بہت سے ارکان کے برعکس، ہنگری نے یوکرین کو ہتھیار بھیجنے سے انکار کر دیا ہے اور اس اتحاد پر پابندی لگا دی ہے کہ وہ کیف کو فوجی امداد فراہم کرنے کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرے۔

اوربان نے روس کے خلاف مخصوص اقتصادی پابندیوں کی بھی مخالفت کی، پچھلے مہینے ہنگری نے یوکرین کے لیے یورپی یونین کی فنڈنگ ​​میں مزید 50 بلین یورو ($ 55 بلین) کو ویٹو کر دیا۔

ہنگری کے سرکاری حکام نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ کوئی بیرونی دباؤ انہیں اپنے قومی مفادات سے دستبردار ہونے پر مجبور نہیں کر سکتا۔

مزید پڑھیں: یوکرین ایک ڈوبنے والے شخص کی مانند ہے

ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجرٹو نے کہا کہ کوئی بھی ہمیں باہر سے نہیں بتا سکتا کہ ہم اپنی سرحدوں کے اندر زندگی کیسے گزاریں ،چاہے وہ غیر ملکی شہری ہوں یا غیر ملکی سفیر، ان کی رائے ہمارے لیے غیر متعلقہ ہے۔

مشہور خبریں۔

ائمہ بیگ کے ساتھ کنسرٹ کے دوران بدتمیزی، ویڈیو وائرل

🗓️ 27 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ میوزک کنسرٹ

شہید کے قتل کی سب سے کم قیمت امریکہ کا مغربی ایشیا سے انخلاء

🗓️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:   حزب اللہ عراق کے سکریٹری جنرل ابو حسین الحمیدوی نے

پبلک اکائونٹس کمیٹی عوام کے ٹیکس کے پیسے کا محافظ فورم ہے: وزیر اعظم

🗓️ 3 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلک اکائونٹس

جہاں محسوس ہو فیصلہ حکومت کے خلاف ہوسکتا ہے تو بینچ سے کیس ہی لے لیا جاتا ہے، جسٹس منصور

🗓️ 21 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیارات کا کیس

سعودی عرب کی اسلام مخالف پالیسیاں، انصار اللہ نے اہم بیان جاری کردیا

🗓️ 21 جولائی 2021صنعا (سچ خبریں)  سعودی عرب کی جانب سے اسلام مخالف پالیسیوں کو

قطر کے ساتھ ٹھوس اقتصادی شراکت داری کے خواہاں ہیں، وزیراعظم

🗓️ 28 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہبازشریف نے پاکستان اور قطر کے

مراکش کے ساتھ کشیدگی کے باوجود الجزائر کے صدر کے نام سعودی بادشاہ کا پیغام

🗓️ 15 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے الجزائر کے اچانک دورے کے دوران اس

پنجاب حکومت نے آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحان ختم کر دئے

🗓️ 25 جون 2021لاہور (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے