جو کچھ امریکہ نے فلوجہ اور موصل میں کیا ہم غزہ میں کر رہے ہیں:اسرائیل کے سابق نائب وزیر خارجہ

غزہ

?️

جو کچھ امریکہ نے فلوجہ اور موصل میں کیا، ہم غزہ میں کر رہے ہیں:اسرائیل کے سابق نائب وزیر خارجہ
اسرائیل کے سابق نائب وزیر خارجہ دانی ایالون نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں جاری کارروائیاں وہی ہیں جو امریکہ نے عراق کے شہروں فلوجہ اور موصل میں کی تھیں، جہاں بڑی تعداد میں عام شہری ہلاک ہوئے تھے۔
الجزیرہ کے مطابق ایالون نے کہا کہ جس طرح عراق میں امریکی حملوں کے نتیجے میں ہزاروں شہری مارے گئے، اسی طرح غزہ میں بھی عام لوگ نشانہ بن رہے ہیں۔ تاہم ان کا دعویٰ تھا کہ عراق میں ہلاکتوں کے ذمہ دار داعش اور القاعدہ تھے اور غزہ میں اس کے ذمہ دار حماس ہے، نہ کہ اسرائیل۔
انہوں نے یورپ میں بڑھتی ہوئی تنقید اور نسل کشی کے الزامات کو بے اثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو امریکہ اور یورپ کی حمایت حاصل ہے، اس لیے کوئی عملی اقدام یا یورپی پابندی ممکن نہیں۔ ایالون نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے باعث تل ابیب اپنے اقدامات جاری رکھ سکتا ہے۔
ایالون نے اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کو بھی مسترد کیا جس میں غزہ میں قحط کی تصدیق کی گئی تھی۔ ان کے بقول قحط سومالی اور سوڈان میں ہے، غزہ میں نہیں۔
یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب اقوام متحدہ کے تحت قائم عالمی ادارہ آئی پی سی (IPC) نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا کہ غزہ شہر، جہاں تقریباً پانچ لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں، باقاعدہ قحط کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور آنے والے ہفتوں میں یہ بحران دیرالبلح اور خان یونس تک پھیلنے کا خدشہ ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے FAO، WFP، یونیسف اور عالمی ادارہ صحت نے ایک مشترکہ بیان میں خبردار کیا ہے کہ غزہ میں بھوک بچوں اور شہریوں کی زندگیاں چھین رہی ہے اور فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی ناگزیر ہے۔اعداد و شمار کے مطابق، اسرائیل کے حملوں کے آغاز  سے اب تک کم از کم 62 ہزار 200 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

برطانوی بادشاہ سے دگنی دولت کے مالک برطانوی وزیر اعظم

?️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:حال ہی میں برطانوی وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہونے

کراچی: داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد گرفتار

?️ 27 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے  اہم

 دمشق میں شامی ساحلی علاقے کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے  

?️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:شام کے دارالحکومت دمشق میں شامی ساحلی علاقے کے شہریوں

امریکہ اور یورپ کا ایران کے حوالے سے مشترکہ موقف ہے: فرانس

?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:    فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران میں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، ایک فلسطینی شہید ہوگیا

?️ 24 جولائی 2021رام اللہ (سچ خبریں)  دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے مغربی

امریکہ یوکرینیوں کے عذاب کو طول دے رہا ہے:روس

?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ میں روس کے سفیر نے کہا کہ یوکرین کے لیے

زلزلے میں اب تک 6234 افراد ہلاک ہوچکے ہیں: ترکی

?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:الجزیرہ نے بدھ کی صبح اعلان کیا کہ شام کے زلزلے

پاکستان نے 335 ہندوستانی شہریوں کو نکال باہر کیا

?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: ہندوستانی وزارت خارجہ کے مطابق، پاکستان نے 335 ہندوستانی شہریوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے