?️
سچ خبریں:فلسطینی تحریک کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ صہیونی حکومت فلسطینیوں میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے اور جو بائیڈن کی حکومت پر کسی قسم کا اعتماد ایک سراب ہے۔
فلسطینی قومی موومنٹ کے سکریٹری جنرل مصطفی البرغوثی ، جو فلسطینی گروپوں کے اجلاس میں شرکت کے لئے قاہرہ میں ہیں ، نے مذاکرات میں ماحول کو مثبت اور تعمیری قرار دیا، البرغوثی نے المیادین کو بتایا کہ اب تک کی بات چیت میں فلسطینی گروپوں نے صاف ستھرا اور مشہور ججوں کا خصوصی انتخابی ٹربیونل قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے، یادرہے کہ فتح اور حماس سمیت چودہ فلسطینی گروپ آئندہ پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال کے لئے پیر کو پہلی بار قاہرہ میں جمع ہوئے ہیں۔
اس کے بعد فلسطینی شخصیت کا کہنا تھا کہ فتح اور حماس کی تحریکوں کے درمیان مختلف امور پر ایک معاہدہ طے پایا ہے اور دوسرے فلسطینی گروپوں نے اس عمل کا پرتپاک خیرمقدم کیا ہے نیز آئندہ انتخابات میں تفرقہ ختم ہونا چاہیے نہ کہ یہ مزید تقسیم کا سبب بنیں، مصطفی البرغوتی نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت فلسطینی گروپوں میں تفرقہ اور اختلافات ڈالنے کی کوشش میں ہے اور دوسری طرف سب کو یہ جان لینا چاہئے کہ نئی امریکی انتظامیہ پر انحصار کرنا سراب پر اعتماد کرناہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ستمبر میں ، فلسطینی تحریک کے سکریٹری جنرل نے استنبول میں ایک اجلاس میں اتفاق رائے کیا کہ جلد سے جلد (پارلیمانی ، صدارتی اور قومی اسمبلی) انتخابات کرائے جائیں،یادرہے کہ اگر تین روزہ انتخابات وقت پر ہوتے ہیں تو یہ ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے میں پہلی بار ہوگا، آخری بار فلسطینیوں نے مقبوضہ علاقوں میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا انعقاد بالترتیب 2005 اور 2006 میں کیا تھا لیکن حماس کی فتح کے ساتھ ہی ، محمود عباس کی سربراہی میں تحریک فتح نے اسے تسلیم نہیں کیا۔
مشہور خبریں۔
حکومت کے مثبت اشارے پر سعودی اپوزیشن کا سرد استقبال
?️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: سعودی عرب کے داخلی سلامتی کے سربراہ عبدالعزیز الھریرینی نے متنازع
مارچ
ڈالر کی اونچی اڑان جاری
?️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی
ستمبر
مریم نواز کا صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا دورہ، الرٹ رہنے کی ہدایت
?️ 18 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پی ڈی ایم اے
جولائی
اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئی، انڈیکس میں 2700 سے زائد پوائنٹس کی کمی
?️ 19 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کریش کر گئی، آج بینچ
دسمبر
ڈیم بنانے کیلئے اپنی تمام سیاسی قوت استعمال کروں گا۔ ملک محمد احمد خان
?️ 30 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا
اگست
صائمہ سلیم ہم سب کو آپ پر فخر ہے: ماہرہ خان
?️ 28 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم
ستمبر
موساد کے اجتماعی استعفیٰ کی وجہ
?️ 14 نومبر 2021سچ خبریں:اگرچہ اسرائیلی میڈیا اس کے چیئرمین ڈیوڈ برنیا کی طرف سے
نومبر
ترکی نے عراق میں ہونے والے حملے کا ذمہ دار PKK کو ٹھہرایا
?️ 21 جولائی 2022سچ خبریں: عراق کی وزارت خارجہ نے شمالی عراق پر حملے
جولائی