?️
سچ خبریں:شام میں مقبوضہ جولان کی بلندیوں کے رہائشیوں نے ان علاقوں کی مکمل آزادی تک صہیونی حکومت کے خلاف اپنی مزاحمت پر زور دیا ۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق ، شام میں مقبوضہ جولان کی بلندیوں کے رہائشیوں نے خطے میں صہیونی حکومت کے خلاف ملک گیر ہڑتال کے آغاز کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر اعلان کیا کہ وہ اس حکومت کی مخالفت جاری رکھے ہوئے ہیں، مقبوضہ جولان کی بلندیوں کے مقیم شامی عوام نے زور دے کر کہا کہ جب تک اس خطے کو اسرائیلی غاصبوں سے آزاد نہیں کرا لیا جائے گا وہ ہار نہیں مانیں گے، انہوں نے زور دے کر کہا کہ مقبوضہ جولان کی بلندیوں میں صیہونی حکومت کے منصوبوں کو شامی فوج کی مزاحمت اور حمایت کے ذریعے ناکام بناتے رہیں۔
مظاہرے کے دوران ، شامی باشندوں نے زور دے کر کہا کہ جو طاقت کے ذریعے غصب کیا گیا ہے وہ صرف طاقت کے ذریعہ رہا کیا جاسکتا ہے،یادرہے کہ 1982 میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں شام کی جولان بلندیوں کو مقبوضہ علاقوں میں الحاق کرنے اور خطے میں اس کے قوانین کو نافذ کرنے کے ارادے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خطے کے رہائشیوں نے چھ ماہ کی ہڑتال کی، اس ہڑتال کے بعد ایک بڑا مظاہرہ ہوا ، جس کی وجہ سے صہیونی حکومت اس خطے میں اپنے مذموم فیصلوں سے دستبردار ہوگئی۔
واضح رہے کہ جولان کی بلندیوں کو اسرائیل کے قبضے میں رہنےکے لیے امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے اس لیے کہ امریکہ کی نئی انتظامیہ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ جولان کی بلندیوں کی تاریخی حقیقت جو بھی ہو ہمیں اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہماری نظر میں یہ خطہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے نہایت ہی اہم ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جمہوریت کے لمبے لمبے دعوے کرنے والے امریکہ میں حکومت کسی کی بھی ان کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں آتا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کی مشرقی یورپی بحران فائدہ اٹھانے کی کوشش
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں:یوکرین بحران امریکہ کے لیے ایک موقع بن چکا ہے تاکہ
نومبر
پوری زندگی سمجھتی رہی کہ میری رنگت بہت گوری ہے، صبا حمید
?️ 27 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صبا حمید نے انکشاف کیا ہے کہ
مارچ
امریکہ اور انگلینڈ یمن کی جنگ کیوں طول دینا چاہتے ہیں؟
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں:یمن کی قومی نجات کی حکومت کے وزیر دفاع محمد ناصر
اگست
دوحہ مذاکرات، امریکہ اور اسرائیل کی فریب کاری کا شکار
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: گزشتہ دنوں غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر دوحہ،
مئی
اسرائیلی رہنماؤں کی حالیہ دھمکیاں جھوٹ ہیں:صہیونی میڈیا
?️ 25 مئی 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار نے اپنے ایک نوٹ میں ایران اور حزب
مئی
امریکی نوجوانوں میں خودکشی کا رجحان
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکہ میں 2021 کے دوران خودکشیوں کی تعداد میں
اکتوبر
بحران کا شکار فوج؛ وسیع پیمانے پر کرپشن اور فوج میں جانے سے ڈرنے والے صیہونی جوان
?️ 23 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی فوج اب بھی اپنی تمام تر توجہ فضائیہ پر مرکوز
دسمبر
دنیا بھر میں سائبر چوری کرنے والا ملک
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے الزام لگایا ہے کہ
جنوری