🗓️
سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی فورسز نے ایک فلسطینی کو شہید اور تین کو زخمی کردیا۔
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ مغربی کنارے کے شہر جنین پر اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور تین دیگر زخمی ہوئے،دوسری جانب فلسطینی میڈیا نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان جھڑپوں میں زخمی ہونے والوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ شعفاط آپریشن کرنے والے عدی التمیمی نامی نوجوان فلسطینی کی شہادت کے دو دن سے بھی کم وقت میں ہوا جنہیں ایک ہفتے کے تعاقب کے بعد بدھ کی رات شہید کر دیا گیا،خبررساں ایجنسی شہاب نے بدھ کے روز خبر دی کہ صہیونی فوجیوں نے التمیمی پر گولی چلانے کے بعد ایمبولینس کو علاقے میں نہیں داخل ہونے دیا جس کے نتیجہ میں شدید خون بہنے کی وجہ سے وہ شہید ہوگئے۔
درایں اثنا صہیونی فوج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف ایویو کوخاوی نے بدھ کے روز اپنی افواج کو مغربی کنارے میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اعلیٰ ترین سطح پر چوکس رہنے اور تیاریوں کا حکم دیا،کوخاوی نے فوجی کمانڈروں سے کہا کہ وہ اپنی کمان کے تحت فورسز کو اعلیٰ ترین تیاری برقرار رکھنے اور مزاحمتی کارروائیوں کا جواب دینے کی ضرورت کی یاد دلائیں۔
مشہور خبریں۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوگا اضافہ
🗓️ 30 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پندرہ،
اپریل
امریکی آٹو انڈسٹری کے کارکنوں کی ہڑتال
🗓️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:بامریکن آٹو انڈسٹری ورکرز یونین کے نمائندوں نے بتایا کہ اگر
ستمبر
مأرب کی آزادی پر امریکی تشویش کی وجوہات
🗓️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی میڈیا نے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ذریعہ مأرب
جولائی
ٹرمپ-بائیڈن بحث پر سب سے اہم رد عمل
🗓️ 30 جون 2024سچ خبریں: امریکہ میں بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والی پہلی
جون
اسلام آباد: عدالت نے علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ایمان مزاری کی ضمانت منظور
🗓️ 22 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بغاوت، دھمکانے
اگست
معاشی چیلنجز، بیرونی رقوم کا حصول اور آئی ایم ایف پروگرام کو ٹریک پر رکھنا ہوگا، اسٹیٹ بینک
🗓️ 22 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب
دسمبر
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی لگانے کے لیے آرڈیننس کی منظوری
🗓️ 2 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک
فروری
بھارتی حکومت کی سازشوں کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا: محبوبہ مفتی
🗓️ 5 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے
اپریل