جنین میں قدس بٹالین کی صیہونی مخالف کاروائی

قدس

?️

سچ خبریں:صیہونی حکومت کے نابلس، جنین اور الخلیل کے علاقوں پر حملے کے جواب میں قدس بریگیڈز نے جنین کے قریب صہیونی بستی میراف میں آپریشن اور اس کی طرف فائرنگ کا اعلان کیا۔

المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جہاداسلامی تحریک سے وابستہ قدس بٹالینز – جنین بریگیڈ نے جنین کے قصبے جلبون کے قریب واقع قصبے میرافمیں صیہونی مخالف آپریشن کرنے کا اعلان کیا۔

قدس بٹالین – جنین بریگیڈ نے اس آپریشن کے بارے میں ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنین بریگیڈ کے ایک یونٹ نے خداتعالیٰ کی مدد سے جلبون شہر کے قریب صہیونی قصبے میراف کو شدید اور مسلسل گولہ باری سے نشانہ بنانے میں کامیابی حاصل کی، ہمارے مجاہدین آپریشن کی جگہ سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

قدس بریگیڈ نے اس بیان میں تاکید کی ہے کہ وہ صیہونیوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گی اور جہاد کا راستہ کھلا ہے ،اس راستے کا خاتمہ یا تو فتح یا شہادت ہے۔

اسی دوران غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال مغرب میں طولکرم میں واقع نور شمس کیمپ پر حملہ کیا جس کے بعد ان کے اور مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی۔ اس کے علاوہ قابض فوج نے نابلس، جنین اور الخلیل کے متعدد علاقوں پر حملے کیے۔

مشہور خبریں۔

شاہ محمودقریشی کی یوسف رضا گیلانی پر کڑی تنقید

?️ 1 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوسف رضا گیلانی

کیا اسرائیل حزب اللہ ​​کا مقابلہ کر پائے گا ؟

?️ 24 فروری 2024سچ خبریں:چینل 13 کے سیاسی امور کے ماہر رفیف ڈرکر نے اعلان

نیتن یاہو کو درپیش 7 بڑے چیلنج

?️ 22 اکتوبر 2024 سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی خیالی فتح کی

18 ماہ میں میری کسی درخواست پر سماعت نہیں ہوئی، عمران خان کا سپریم کورٹ کو خط

?️ 31 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم

2867 عراقی ایزدی اب بھی داعش کی قید میں

?️ 1 جون 2022سچ خبریں:    عراق میں لاپتہ ایزدیوں کی بازیابی کے دفتر کے

’ایکس‘ پر پابندی ختم کی جائے، خواجہ سعد رفیق

?️ 18 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی

صہیونی میڈیا: ایران کی جانب سے اب تک کم از کم 200 میزائل داغے جا چکے ہیں

?️ 14 جون 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے رپورٹس میں اعلان کیا ہے کہ ایران

طالبان کے سفیر کو قبول کرنے والا پہلا ملک

?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:طالبان کی جانب سے روس میں اپنا سفیر تعینات کیےجانے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے