شاہ محمودقریشی کی یوسف رضا گیلانی پر کڑی تنقید

شاہ محمودقریشی کی یوسف رضا گیلانی پر کڑی تنقید

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوسف رضا گیلانی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے  انہیں بکا ہوا اپوزیشن لیڈر قراردے دیا اور کہا یہ استعفیٰ واپس لیں گے اور لیڈرآف دی اپوزیشن رہیں گے۔ قائدحزب اختلاف نےجواسٹیٹمنٹ دیااس پرافسوس ہوا۔ بل نیشنل اسمبلی میں پیش کیاگیا رات کی تاریکی میں نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کل سےایوان میں اسٹیٹ بینک ترامیم پربحث ہو رہی  ہے، اسٹیٹ بینک کوآٹومینس بنانامعاشی ذمہ داریوں کیلئےہے ، پیپلزپارٹی ،ن لیگ اپناریکارڈدیکھ لےدونوں نےترامیم کی ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومتیں اپنے مقاصد کیلئے اس ادارے کو استعمال کرتی تھیں، یہ کہنا اسٹیٹ بینک کو کسی کی غلامی میں دے دیا گیا درست  نہیں ، اسٹیٹ بینک آج اورکل بھی اس ایوان کےتابع رہےگا ، اسٹیٹ بینک مثبت تجاویزپرہم عمل پیراہونےکی کوشش کرتےرہیں گے۔

یوسف رضا گیلانی کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قائدحزب اختلاف نےجواسٹیٹمنٹ دیااس پرافسوس ہوا، آپ نےرول کےمطابق اپنااستحقاق استعمال کیا، رولزسےہٹ کرکوئی بات کی ہوتی توضروراس پربات کرتے ، پھرانہوں نےغیرحاضری کی وضاحتیں پیش کیں، پوراپاکستان ،اپوزیشن کےبہت سے حلقے وضاحتوں سےمطمئن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کہتےہیں رات کی تاریخی میں یہ بل پیش کیاگیا، جیسے یہ بالکل بے خبر تھے یہ بل نیشنل اسمبلی میں پیش کیاگیا، قومی اسمبلی میں انکی جماعت نےاس بل پراپنامؤقف پیش کیا، جب بل قومی اسمبلی سےپاس ہواتوفطری عمل ہےسینیٹ میں آناتھا، یہ اتنےمعصوم بےخبرکیوں تھےکہ انہیں اس بات کاعلم نہیں تھا؟وزیر خارجہ نے کہا آئی ایم ایف کا بورڈ ایک تاریخ کااشارہ دے چکاتھا، یہ اتنےمعصوم،لاعلم کیوں تھےجوکہہ رہےہیں اطلاع نہیں دی گئی، آپ دوسروں کی حاضری  یقینی بنانے کی کوشش کرتے، خود غیر حاضرہو جاتےہیں۔

شاہ محمود قریشی نے یوسف رضا گیلانی کے بطور اپوزیشن لیڈر استعفیٰ پر کہا کہ پوری قوم ششوپنج میں ہےکہ ماجرہ کیاہے، وہ فرماتے ہیں مجھے بلا کر خود  موجود  نہیں تھے، میں آیا دفتر گیا تو خالی تھا جبکہ سینیٹر دلاور کہتے ہیں ان کے دفتر گیا مگر یہ دکھائی نہیں دیئے لیکن شبلی فراز،اعظم سواتی ،شوکت ترین  مجھ سے ملے، مجھے ان کے دلائل میں وزن لگا ، ان کے قائل پرنے میں نے ووٹ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ معزز ایوان لاعلم ہے کہ اپوزیشن لیڈر کس طرح ووٹ خرید کر منتخب ہوئے، ان کے صاحبزادے کی ویڈیوز میڈیا پر چلتی رہی یہ ووٹ خریدتے رہے، اکثریت ن لیگ کی اور یہ قائد حزب اختلاف کیسے بن گئے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ن لیگ کیساتھ پہلے بھی ہاتھ ہوا، جمعہ کو بھی ہوا آئندہ بھی ہونیوالاہے، وضاحت کریں راتوں رات ان کےپاس تبدیلی کیسےآگئی، اکثریت ان کی نہیں اکثریت ن لیگ کی ہے، انھوں نے جھوٹ بولا کہ میں اپوزیشن لیڈر نہیں بنناچاہتاہے، لکھ لیں ان کا استعفیٰ منظور نہیں ہوگا یہ اب بھی اپوزیشن لیڈررہیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیشگوئی کررہاہوں بہت سی باتوں کی وضاحت میں نہیں جاتا، یہ ایک لمباکھیل ہےیہ ایک دوسرےکوپراناجانتےہیں، انہوں نےکہا تھا میں لیڈرآف دی اپوزیشن نہیں رہنا چاہتا، یہ رہیں گےیہ استعفیٰ واپس لیں گےیہ ڈرامہ تھا، ہاتھی کےدانت دکھانےکےاورکھانےکےاورہیں۔

انھوں نے یوسف رضا گیلانی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا یہ ایک بکا ہوا اپوزیشن لیڈر ہے کیا آپ کو دکھائی نہیں دیتا، آپ کواپنی صفوں میں رضا ربانی جیسا منجھا ہوا پارلیمنٹیرین دکھائی نہیں دیتا، کیا ان کو ایک کمپرومائز، بکا ہوا لیڈرآف دی اپوزیشن دکھائی نہیں دیتا۔

 

مشہور خبریں۔

چین کی نظر میں امریکہ کاغذی شیر

?️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:نیشنل انٹرسٹ میگزین نے اپنے ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ

ماہرہ خان کے لباس اور خوبصورتی کی تعریفیں

?️ 31 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے اردو زبان

غیر قانونی تقرری کا کیس: پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 جنوری تک توسیع

?️ 21 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں

ترکی میں نئی گرفتاریاں اور اردگان کے مخالفین پر دباؤ 

?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: ان دنوں زیادہ تر ترک میڈیا اور سیاسی حلقے اردگان

امارات کی امریکہ کے ساتھ بحری اتحاد سے کیوں علیحدگی

?️ 3 جون 2023سچ خبریں:بین الاقوامی امور کے تجزیہ کار حامد فارس نے امریکہ کی

خیبرپختونخواہ پورے ملک کو بجلی فراہم کرتا ہے، صوبے کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک ہو رہا ہے،عمر ایوب

?️ 30 مئی 2024خانپور: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے

امریکی وزیر دفاع کا دورہ یوکرین

?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کے تنازعات کو دیکھتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن

ہندو جم خانہ کیس: آپ قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ہم نہیں کرنے دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ

?️ 24 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ہندو جم خانہ ملکیت سے متعلق کیس کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے