کرم میں حالات خراب کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

?️

پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ لوئر کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کا واقعہ ان عناصر کی کارستانی ہے، جو امن نہیں چاہتے، ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے لوئر کرم میں فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود، ایف اور پولیس کے اہلکاروں اور راہ گیروں کے زخمی ہونے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک تمام زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعلیٰ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کرم امن معاہدے کے بعد اس طرح کا واقعہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، یہ واقعہ کرم میں امن کے لیے حکومت کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے واضح کیا کہ لوئر کرم میں فائرنگ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، واقعہ ان عناصر کی کارستانی ہے جو کرم میں امن کی بحالی نہیں چاہتے۔

یاد رہے کہ شورش زدہ ضلع کرم میں مسافر گاڑی پر فائرنگ سے متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کے نتیجے میں متحارب فریقین کے درمیان مسلح تصادم کے بعد 87 روز تک پارا چنار جانے والی سڑکیں بند رہی تھیں، جس کے بعد خیبرپختونخوا کی حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں سے ایک امن معاہدہ کیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کرم نے تصدیق کی تھی کہ متحارب فریقین کے درمیان کامیاب امن معاہدے کے بعد مقامی افراد اور قبائلی و سیاسی قیادت پر مشتمل امن کمیٹیاں قائم کردی گئیں، ڈی سی جاوید اللہ محسود لوئر کرم میں سڑکیں کھلوانے گئے تو فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔

مشہور خبریں۔

کیا امریکہ روس تعلقات بہتر ہو رہے ہیں؟

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر نے اعلان کیا کہ اگر

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان نے کرسمس پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی

?️ 25 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکرسمس پر مسیحی برادری کی

ابھی تو شروعات ہے؛جہاد اسلامی کا صیہونیوں کو انتباہ

?️ 22 جون 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ایک بیان جاری کرکے صیہونی

ٹرمپ مایوسی کی انتہا پر؛ ایرانی عوام کب اٹھیں گے؟

?️ 2 ستمبر 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی نشریاتی

بن گویر کا متنازعہ بیان؛ غزہ کو صرف ایک چیز بھیجنی چاہیے — بم!

?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں:  اسرائیلی وزیر داخلہ امنیت ایتامر بن گویر نے غزہ پٹی کو

’موت کو قریب سے دیکھا‘، عدنان صدیقی اور مورو نے طیارے کے حادثے سے بچنے کی داستان سنادی

?️ 26 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار عدنان صدیقی اور سوشل میڈیا اسٹار تیمور

عوام کو کورونا کے مکمل خاتمے تک تعاون کرنا ہوگا:عثمان بزدار

?️ 6 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خبردار کیا ہے کہ عوام

توانائی کے بحران سے بین الاقوامی ایئرلائن کمپنیوں کو جھٹکا

?️ 14 مارچ 2026سچ خبریں:توانائی بحران کا عالمی ایئرلائنز پر اثر، ایندھن کی قیمتوں میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے