سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے اعلان کیا کہ روس کے ساتھ جنگ کے آغاز کے بعد سے اس ملک کی فوج کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
رشاٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ کیف اور ماسکو کے درمیان تنازع کے آغاز کے بعد سے یوکرینی فوج کی تعداد میں تقریباً چھ گنا اضافہ ہوا ہے، زیلنسکی نے یوکرین 24 کو بتایا کہ ہمیں 250000 یا 260000 سے زیادہ فوج کی ضرورت تھی جبکہ فروری کے آخر میں روسی فوجی آپریشن شروع ہونے سے پہلے، ہمارے پاس صرف 120000 فوجی یوکرین میں جنگ کے لیے تیار تھے۔
یوکرین کے صدر نے یاد دلایا کہ 2022 کے اوائل میں انہوں نے فوجیوں کی تعداد 100 تک بڑھانے کا حکم دیا تھا،تاہم زیلنسکی نے کہا کہ یہ تعداد روسی فوج کو روکنے کے لیے ناکافی ہے،زیلنسکی نے مزید کہا کہ آج ہمارے پاس 700000 فوجی ہیں اور آپ 700000 لوگوں کے کام کے نتائج دیکھ رہے ہیں جو جنگ میں ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یوکرینی صدر نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی فوج میں 6 گنا اضافے کے لیے افراد کہاں سے آئے جو اس سے پہلے ان کے ملک میں نہیں تھے کہیں یہ عراق اور شام میں امریکی قیادت میں سرگرم دہشتگرد تو نہیں جنہیں امریکہ نے اب یوکرین میں بھیجا ہے۔