سچ خبریں:جنوبی کوریا پہلا ملک ہے جس نے آبدوز سے لانچ کیے جانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرکے یہ ٹیکنالوجی حاصل کی ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی نے جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ جنوبی کوریا پہلا ملک ہے جس نے بغیر کسی جوہری ہتھیار کےیہ ٹیکنالوجی حاصل کی ہے جس نے آبدوز سے لانچ کیے جانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے،اس ملک نے ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو آبدوز سے لانچ کیے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جنوبی کوریا کے نئے تجربہ کردہ میزائل کو Hyunmo 4-4 کہا جاتا ہے ، جو بظاہر بیلسٹک میزائلوں Hyunmo-2B سے تعلق رکھتا ہے اور اس کی رینج تقریبا0 50 کلومیٹر ہے، یہ تجربہ گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا اور آج منظر عام پرآیا ہے ۔
یادرہے کہ گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے 2022-2026 دفاعی دستاویز کا ایک مسودہ جاری کیا جس میں تباہ کن طاقت میں نمایاں اضافے کے ساتھ نئے میزائلوں کی ترقی پر زور دیا گیا،واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے علاوہ امریکہ ، روس ، چین ، برطانیہ ، فرانس ، بھارت اور شمالی کوریا سمیت سات دیگر ممالک کے پاس آبدوز سے لانچ کی جانے والی بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی ہے ،البتہ ان سب کے پاس جوہری ہتھیار بھی ہیں۔