عرفان خان کی اہلیہ نے ایوارڈ شو میں شرکت کیوں نہیں کی؟

عرفان خان کی اہلیہ نے ایوارڈ شو میں شرکت کیوں نہیں کی؟

?️

ممبئی (سچ خبریں)بھارتی ورسٹائل اداکار عرفان خان کی اہلیہ ستاپا سکدر نے فلم فیئر ایوارڈز شو میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی کہ میں ابھی لوگوں کا سامنا نہیں کر سکتی، عرفان خان کا  گزشتہ سال کولون انفیکشن کے باعث انتقال ہو گیا تھا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  عرفان خان کو 66ویں فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب میں دو اعزازات سے نوازا گیا جو کہ ان کے بیٹے بابیل خان نے وصول کیے جبکہ اس تقریب میں ان کی اہلیہ ستاپا سکدر نے شرکت نہیں کی۔گزشتہ روز مرحوم اداکار عرفان خان کے بیٹے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، بابیل کی اس ویڈیو سے اداکار عرفان خان کی اہلیہ ستاپا سکدر کی فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عرفان خان کے بیٹے بابیل ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے لیے تیار ہو رہے ہیں اور اس دوران اُن کی والدہ تیار ہونے میں اُن کی مدد کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’کاش وہ بھی اس تقریب میں جاسکتی، جس پر بابیل والدہ سے سوال کرتے ہیں کہ آپ چلیں نہ، کیوں نہیں جارہی؟ جس پر ستاپا سکدر بیٹے کو گلے سے لگاتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ نہیں میں لوگوں کا سامنا نہیں کرسکتی ابھی۔‘

اداکار عرفان خان کو فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب میں فلم ’انگریزی میڈیم‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر  ایوارڈ دیا گیا جبکہ عرفان خان کو ’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ سے بھی نوازا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 29 اپریل کو ورسٹائل اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

جنگی مجرم کی زبان سے امن کی باتیں

?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار

آئی ایم ایف کی سخت شرائط، پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام رکنے کے قریب پہنچ گیا

?️ 23 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے باعث

بگن سے لاپتا ہونے والے 4 ڈرائیورز کی لاشیں مل گئیں، تشدد کے بعد گولیاں مارنے کا انکشاف

?️ 17 جنوری 2025 کرم: (سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع کرم

جمعہ صیہونیوں کے خلاف غصے کا دن

?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: میڈیا رپورٹس میں فلسطینیوں کی جانب سے مظلوم فلسطینی قوم

روسی فلسفی: ایران نے آیت اللہ خامنہ‌ای کی قیادت میں مغرب کے مقابلے میں بہادری سے کھڑے ہو کر فتح حاصل کی

?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں: روس کے فلسفی اور مفکر الیگزینڈر دوگن کے مطابق آیت

غزہ کے پناہ گزین کیمپوں اور مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری 

?️ 20 جولائی 2026سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک کے نامہ نگار نے رپورٹ کیا ہے

شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے کس پالیسی کے تحت نکالا گیا،دہرا معیار نہیں چل سکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ

?️ 6 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم ریمارکس دئیے ہیں کہ شہباز

25 سال سے بغیر کسی جرم کے سعودی جیل میں موجود نوجوان کی کہانی

?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے ایک نوجوان مصطفی معلم پراس وقت ایک جرم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے