جنوبی عراق میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے پر حملہ

عراق

🗓️

سچ خبریں:عراق میں امریکی فوجیوں پر حملے جاری رکھنے کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے جنوبی عراق میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے پر حملہ کیا گیا ۔
صابرین نیوز ٹیلیگرام چینل کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی عراق میں ناصریہ اورالمثنی کے راستوں پر ایک امریکی فوجی لاجسٹک قافلے کو نشانہ بنایا گیاجس کے بعد عراق میں فلیق الولایہ نامی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے،تاہم حملے کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عراق میں امریکی قافلوں اور اڈوں پر عراقی مزاحمتی تحریک کی جانب سے متعدد بار حملے کیے گئے ہیں جبکہ سردار سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کے بعد عراقی عوام اپنے ملک سے امریکی قابض افواج کو مکمل طور پر نکالنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اگرچہ امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دسمبر 2021 کے آخر تک عراق سے تمام لڑاکا فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے، تاہم عراقی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ 2500 امریکی فوجی اب بھی عراق میں موجود ہیں، جن کے عنوانات "لڑائی” سے "مشیر” میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

عراقی مزاحمتی گروپوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام امریکی فوجیوں کو کسی بھی صورت میں عراق سے نکل جانا چاہیے ورنہ ان کے ساتھ قابضین جیسا سلوک کیا جائے گا۔

 

مشہور خبریں۔

پی پی پی کا ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کیلئے سندھ میں 25 اپریل کو احتجاج کا اعلان

🗓️ 23 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار

کیا ملک میں دوبارہ عام انتخابات ہوسکتے ہیں؟

🗓️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان میں 2024 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے

ٹرمپ کی اپنے خلاف تمام الزامات کی تردید

🗓️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے ٹرمپ کے خلاف الزامات کی وضاحت کا پہلا

مغربی جمہوریت اور اقوام متحدہ غزہ میں مردہ ہو چکی ہے

🗓️ 30 مئی 2024سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے غزہ کی پٹی میں

کراچی:نسلہ ٹاور سے رہائشیوں کی منتقلی کا عمل جاری

🗓️ 29 اکتوبر 2021کراچی(سچ خبریں)کراچی میں نسلہ ٹاور کو سرکاری انتظامیہ نے اپنی تحویل میں

صرف امریکہ ہی اسرائیل کو سمجھا سکتا ہے:وزیر خارجہ

🗓️ 19 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک نجی

UNRWA کو مالی امداد کی معطلی اور فلسطینیوں کی نسل کشی میں سہولت کاری

🗓️ 5 فروری 2024سچ خبریں: فلسطین ریلیف ایجنسی کی مالی امداد کو معطل کرنے میں

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا 5 ججز کی سنیارٹی کے معاملے میں سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی حمایت کا اعلان

🗓️ 21 فروری 2025اسلا آباد: (سچ خبریں) اسلام آبادہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے