?️
سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی عراق میں امریکی فوجیوں کے لیے رسد کا سامان لے جانے والے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔
صابرین نیوز ٹیلیگرام چینل نے آج منگل کو اطلاع دی کہ جنوبی عراق کے الدیوانیہ صوبے میں واقع الدغارہ علاقہ کے قصر السلطان ریستوران کے قریب امریکی امریکی فوجیوں کے لیے رسد کا سامان لے جانے والےقافلے پر حملہ کیا گیا،تاہم خبر شائع ہونے تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب ہفتہ کی صبح ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی تھی کہ کویت سے ملحقہ عراقی سرحد پر امریکی رسد کے ایک قافلے پر ایک راکٹ حملہ کیاگیا،یادرہے کہ امریکی فوجیوں کے لیے رسد کے سامان کے ساتھ عراقی کمپنیوں کی مدد سے ہلکے ہتھیار بھی ہفتے کے دوران بڑی تعداد میں ٹرکوں کے ذریعے کویتی سرحد سے اس ملک میں داخل ہوتے ہیں،قابل ذکر ہے کہ یہ ایک ایسا کرانگ پوئنٹ ہے جس پربغداد حکومت کا کنٹرول نہیں ہے۔
واضح رہے کہ امریکی اتحاد کی جانب سے عراقی مرکزی حکومت کی نگرانی کے بغیر کراسنگ کے مسلسل استعمال پر عراقی سیاسی حلقوں کی جانب سے تنقید کی گئی ہے جبکہ عراقی پارلیمنٹ کی سکیورٹی اور دفاعی کمیٹی کے رکن بدر الزیادی نے پہلے ہی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ دیگر سرحدی گزرگاہوں کی طرح جیرشان بارڈر کراسنگ کی بھی نگرانی کرے،انھوں نے اس گزرگاہ کے استعمال کو عراق کی خودمختاری کے لیے خطرہ قراردیا۔
دوسری طرف دوسال قبل سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی الحشد الشعبی کےسابق نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کے قتل پر مبنی امریکہ کی مجرمانہ کاروائی کے قتل کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے اس ملک کی سرزمین سےغیر ملکی افواج کے فوری انخلا پر مبنی ایک بل منظور کیا،تاہم اس کے باوجود امریکہ عراقی سرزمین پر اپنے فوجیوں کی موجودگی پر اصرار کرتا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی فوج کی شام کی سرحدوں کے قریب نقل و حرکت کے بارے میں متضاد دعوے
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: عرب میڈیا نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج
اکتوبر
بی بی اپنے مستقبل سے خوفزدہ ہے: سابق اسرائیلی سربراہ
?️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیلی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ اور اسرائیلی وزیر اعظم
مارچ
پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری
?️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی
ستمبر
زیلنسکی کا اقتدار چھوڑنے کا اعلان
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: ولادیمیر زیلنسکی، صدر یوکرین، نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر روس
ستمبر
چین کی مسئلہ فلسطین پر اہم ممالک سے درخواست
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے منگل کو فلسطینی اتھارٹی
اکتوبر
رنگ روڈ اسکینڈل ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کریں گے: عثمان بزدار
?️ 15 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رنگ روڈ اسکینڈل ذمہ داران
مئی
اصلاحات میں تیزی آگئی، پاکستان کو جلد معاشی طور پر مستحکم بنائیں گے، وزیراعظم
?️ 2 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ
جون
منصوبہ بند شرار ت کا مافیا(1)
?️ 27 جنوری 2023سچ خبریں:آل سعود ظالمانہ قوانین بنا کر اپنے مخالفین کو دبانے کی
جنوری