?️
سچ خبریں:روس کے صدر نے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے سابق کمانڈر جنرل سلیمانی کے قتل پر مبنی امریکی اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ویلادے سربراہی اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ مغربی لبرل نظام دنیا میں بڑھتی ہوئی بدامنی کا سبب ہے، انہوں نے کہا کہ روس ایک ایسے ملک کی مثال ہے جہاں مختلف مذاہب اور ثقافتیں ایک ساتھ رہتی ہیں، مغربی نظام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے بیان کے ایک حصے میں انہوں نے کہا کہ مغرب نے جنرل سلیمانی کو اس وقت قتل کیا جب وہ اپنے ملک کے عہدیدار تھے۔
پیوٹن نے کہا کہ مغرب نے نہ صرف اس کاروائی کا انکار نہیں کیا بلکہ انہیں اس پر فخر بھی ہے، آرمینیائی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیوٹن نے کہا کہ انہوں نے ایرانی جنرل سلیمانی کو قتل کیا، مغربی نظام میں آپ سلیمانی کے ساتھ جو چاہیں کر سکتے ہیں اگرچہ وہ کسی ملک کے اعلی عہدہ دار ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے ایرانی جنرل کو ایک تیسرے ملک میں مارا اور کہا کہ ہاں، ہم نے اسے مار ڈالا ہے، یہ سب کیا ہے؟ ہم کس دنیا میں رہتے ہیں؟
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں امریکی حکومت نے 3 جنوری 2020 کو بغداد ایئرپورٹ کے قریب جنرل سلیمانی اور ان کے متعدد ساتھیوں کو شہید کر دیا،اس امریکی اقدام پر بین الاقوامی ردعمل اور مذمت سامنے آئی، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر میں غیر قانونی اور من مانے قتل کے شعبے میں اس تنظیم کے خصوصی نمائندے ایگنیس کالمارڈ نے گزشتہ سال لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کو امریکہ کا جرم قرار دیا۔
مشہور خبریں۔
26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ: ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ دیے، اس کا زہر نکال دیا، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 20 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل
اکتوبر
مغربی کنارے کے شمال میں ایک فلسطینی کی شہادت
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی فوجیوں نے آج جمعہ کی صبح مغربی کنارے کے شمال
اگست
ٹی ٹی پی کے متعلق وزیر خارجہ نے دیا اہم بیان
?️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
ستمبر
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کردی
?️ 23 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون
جون
مسجد الاقصی کے خلاف صیہونی سازش
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:مسجد الاقصی کے خطیب کا کہنا ہے کہ اس مقدس مقام
جون
اسلام آباد ہائی کورٹ کا توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی پر حکم امتناع
?️ 12 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف
مئی
انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سعودی ولی عہد سر فہرست
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کے موضوع پر اوسلوو میں ہونے والی بین الاقوامی
مئی
حماس کو اسرائیل کا جواب موصول، فلسطینی مطالبات نظرانداز
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:حماس نے اسرائیل کا ویٹکاف منصوبے پر جواب موصول کر لیا
مئی