سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے رکن نے کہا کہ جنرل سلیمانی کا قتل امریکہ کا وحشیانہ جرم اور بین الاقوامی قانون نیز اقوام متحدہ کے چارٹر کی توہین ہے۔
یورپی پارلیمنٹ میں آئرلینڈ کے نمائندے مک والیس نے آج (پیر کو) پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر کہا کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ہاتھوں اس شخص کا قتل ایک وحشیانہ جرم تھا۔
انہوں نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھاکہ دو سال قبل ہونے والا سلیمانی کا قتل امریکی حکومت کا ایک وحشیانہ جرم تھا جس نے ایک بار پھر بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کو ظاہر کیا، والیس نے امریکی جرم کے جواب میں یورپی یونین کے رکن ممالک کی عدم فعالیت کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یہ جرم یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کے بارے میں کیا ظاہر کرتا ہے؟ جنہوں نے اس جرم کی مذمت کرنے کی ہمت نہیں کی۔
یورپی پارلیمنٹ کے رکن نے اس سے قبل بیلجیم میں جنرل سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے ٹویٹ پر رد عمل کا اظہار کیا تھا ،یادرہے کہ چند روز قبل یورپی پارلیمنٹ کے رکن نے جنرل سلیمانی کی شہادت کی یاد میں اس بات پر زور دیا تھا کہ عراق میں داعش کو شکست دینے کے لیے جنرل سلیمانی جیسی کوشش کسی نے نہیں کی، لیکن عالمی برادری نے ریاست ہائے متحدہ کے ہاتھوں ان کے قتل کی مذمت نہیں کی۔