?️
سچ خبریں:ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ جمہوریت کے قیام کے بہانے ملکوں کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی لاٹھی استعمال کر رہا ہے۔
چین کے سی سی ٹی وی چینل نے امریکی جمہوریت کی خامیوں پر رپورٹ نشر کی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ امریکہ نے ہمیشہ جمہوریت کے بہانے اپنے مخالفین کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی لاٹھی استعمال کی ہے جس سے معاشی کساد بازاری اور سماجی انتشار کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ کے پاس اپنے مقاصد کے حصول کے لیے مختلف قسم کے سیاسی اوزار ہیں، جیسے کہ فوجی کارروائی، سفارتی طور پر قائل کرنا، ٹیکنالوجی کی پابندیاں، اقتصادی امداد وغیرہ،تاہم اگر آپ عصری تاریخ پر نظر ڈالیں گے تو آپ آسانی سے دیکھ سکتے ہیں کہ واشنگٹن نے اپنے فائدے کے لیے ایک خاص ٹول استعمال کیا ہے، یعنی اقتصادی پابندیاں۔
امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر ان فعال پابندیوں کے پروگراموں کی فہرست دی گئی ہے جو امریکہ اس وقت دنیا بھر کے مخصوص خطوں، ممالک، تنظیموں اور گروپوں پر عائد کر رہا ہے، 36 پابندیوں کی یہ طویل فہرست قطب جنوب کے علاوہ تمام براعظموں پر مسلط ہے۔
واضح رہے کہ صرف اوبامہ انتظامیہ نے اپنی پہلی مدت میں سالانہ اوسطاً 500 اداروں پر پابندیاں عائد کیں جبکہ ٹرمپ کے دور صدارت میں یہ تعداد تقریباً دوگنی ہو گئی اور پھر جب بائیڈن اقتدار میں آئےجو ٹرمپ کے سخت ناقد تھے،انھوں نے بھی کوئی بنیادی تبدیلی نہیں کی، بلکہ ٹرمپ کے تقریباً تمام پابندیوں کے منصوبے وراثت میں لیے۔
قابل ذکر ہے کہ ان میں سے بہت سی پابندیاں جمہوریت کے نام پر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واشنگٹن کے دعووں کے ساتھ لگائی گئی ہیں،تاہم کون ان الزامات کا فیصلہ کرے اور ان کی تصدیق کرے؟ یہ کون جائزہ لے کہ آیا یہ پابندیاں جمہوریت کے لیے اچھی مددگار ہیں؟


مشہور خبریں۔
حیفا پر حزب اللہ کے حملوں کے بارے میں صیہونی اخبار کا اظہار خیال
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع کے مطابق، اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے
ستمبر
وائٹ ہاؤس کا اسرائیل کو دھچکا
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکی حکومت نے یوکرین
فروری
اسرائیل غزہ میں طبی مراکز پر حملے بند کرے:عالمی ادارہ صحت
?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ترجمان نے اسرائیل سے
نومبر
ایران فلسطین کا واحد بڑا حامی
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں: اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے اسلامی
مارچ
اسکاٹ لینڈ کی سب سے بڑی مسجد کو شمسی توانائی سے لیس
?️ 11 نومبر 2021سچ خبریں : شمسی توانائی سے لیس اسکاٹ لینڈ کی سب سے بڑی مسجد
نومبر
صہیونی فلسطینی کمانڈر کی گرفتاری میں ناکام
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:الشفا ہسپتال پر حملے کے دوران اسرائیلی فوج کی مبینہ تصاویر
مارچ
کیا ترکی شام کی دلدل میں پھنس جائے گا؟
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کے دوسرے سب سے بڑے شہر حلب پر اپوزیشن
دسمبر
اسرائیل کے ساتھ گیس معاہدے کا سیاسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں: مصر
?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں: مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے قریبی مستقبل میں صدر
دسمبر