?️
سچ خبریں: جرمنی میں کیے جانے والے تازہ ترین سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس ملک کے چانسلر اور مخلوط حکومت کی مقبولیت میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔
رشیا ٹودے کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین سروے بتاتے ہیں کہ جرمنی کے چانسلر اولاف شلٹز کی مقبولیت میں زبردست کمی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی میں حکومت کے خلاف زبردست مظاہرے
YouGov کے ایک حالیہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ جرمنوں کی اکثریت اولاف شلٹز کی بطور چانسلر کارکردگی کو ناپسند کرتی ہے، اس سروے نے ظاہر کیا کہ ان کی مخلوط حکومت بھی جرمن عوام میں زیادہ مقبول نہیں ہے۔
جمعہ کو ARD-DeutschlandTrend کی طرف سے ایک الگ پول نے ظاہر کیا کہ اولاف شلٹز کی کارکردگی سے عوامی عدم اطمینان دو سال کے عرصے میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
YouGov سروے جو 1 سے 6 دسمبر تک کیا گیا تھا اور اس کے نتائج ہفتہ کو شائع ہوئے تھے، اس میں 2119 جواب دہندگان شامل تھے۔
سروے کے نتائج کے مطابق تقریباً 74 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ شلٹز کی کارکردگی خراب تھی جبکہ صرف 20 فیصد نے اس کی کارکردگی کو مثبت قرار دیا۔
مخلوط حکومت کے حوالے سے 73 فیصد نے کہا کہ وہ ان کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں جبکہ صرف 22 فیصد نے کہا کہ وہ مطمئن ہیں۔،جرمن مخلوط حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے یہ سب سے بدترین ماہانہ اعداد و شمار ہے۔
مزید پڑھیں: صدر اعظم بنتے ہی نفرت کا شکار
اس سروے کے نتائج سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ 77 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ انہیں Schultz کے جرمنی پر حکومت کرنے کے طریقے پر یا بالکل اعتماد نہیں یا کم اعتماد ہے جبکہ چانسلر کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے حامیوں میں یہ عدم اطمینان 60% ہے۔


مشہور خبریں۔
صہیونی فوج کا اپنی نئی ہلاکتوں کا اعتراف
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی میں
جون
شام میں صیہونی ریاست کے خلاف مزاحمتی گروہ میدان میں
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:تحریر الشام کے شام پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد،
اپریل
پنجاب میں جرائم پیشہ افراد کا مرکزی ڈی این اے ڈیٹا بیس قائم کرنے کا فیصلہ
?️ 27 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت
اپریل
شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کو کیسے جواب دیا؟
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: جزیرہ نما کوریا پر کشیدگی کے باجود شمالی کوریا کے
اگست
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی، مزید تین نوجوانوں کو شہید کردیا
?️ 11 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں ماہ رمضان کے دوران بھارتی فوج کی دہشت
مئی
کوپ 27 کانفرنس: ماحولیاتی آفات سے نمٹنے کیلئے فنڈ قائم کرنے پر اتفاق، پاکستان کا خیرمقدم
?️ 20 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کوپ 27 کانفرنس میں
نومبر
اسرائیل شام کے عبوری مرحلے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہے: احمد الشرع
?️ 26 ستمبر 2025اسرائیل شام کے عبوری مرحلے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہے:
ستمبر
ایران اور روس نے بشار الاسد کی حمایت کیوں نہیں کی؟ترکی کا دعوی
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ حاکان فیدان نے دعویٰ کیا ہے کہ
دسمبر