🗓️
سچ خبریں:جرمن پولیس کے مطابق اس ملک کے شمال مغربی شہر اسلون میں مسلمانوں کے ایک قبرستان میں تقریباً 30 قبروں کے کتیبوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
اناطولیہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ اس ملک کے شمال مغربی شہر اسلون میں مسلمانوں کے ایک قبرستان میں تقریباً 30 قبروں کے کتیبوں کو تباہ کر دیا گیا ہے، جرمن ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے شہر ہیگن کے ایک بیان کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی شام یا ہفتے کی صبح کو پیش آیا۔
واضح رہے کہ شہر کے مقامی حکام نے ہر اس شخص سے معلومات کی درخواست جاری کی جس نے تخریب کاری کا مشاہدہ کیا یا اس کے پاس ایسی معلومات ہیں جو تحقیقات میں مدد کر سکیں،یادرہے کہ یہ حملہ جرمنی میں حالیہ برسوں میں اسلام مخالف جذبات میں تشویشناک حد تک اضافے کے درمیان ہوا ہے۔
جبکہ ترکی کے وزارت خارجہ نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے سال کی شام کو یہ حملہ بیمار اسلامو فوبک ذہنیت کا ایک نیا اشارہ ہے جو خاص طور پر یورپ میں بڑھ رہی ہےاور مسلمانوں کے قبرستانوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔
ترکی کی وزارت خارجہ نےجرمن حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس تباہ کن حملے کے مرتکب افراد کو تلاش کریں اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں نیز انہیں وہ سزا دیں جس کے وہ مستحق ہیں، حکام سے کہا گیا کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔
مشہور خبریں۔
نیوزی لینڈ کی فوج سے زیادہ ان کی ٹیم کو سیکورٹی دی تھی
🗓️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا
ستمبر
توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نا اہلی پر الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ جاری
🗓️ 21 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نا اہلی پر الیکشن
اکتوبر
انگلینڈ کا 24 بلین ڈالر کا جوہری پاور پلانٹ تیار
🗓️ 21 جولائی 2022برطانوی حکومت نے بدھ کے روز مشرقی انگلینڈ کے سفوک میں 20
جولائی
وزیر اعظم نے جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد پیش کی
🗓️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) انتخابات میں کامیابی پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو
ستمبر
انصاراللہ کا غزہ کی حمایت کے بارے میں بیان
🗓️ 30 نومبر 2024سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے رہبر نے غزہ میں عوامی مزاحمت کی حمایت
نومبر
12 جولائی کے دھرنے کے بارے میں امیر جماعت اسلامی کا بیان
🗓️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے
جولائی
کینیڈا میں اسلام دشمنی کا ایک اور واقعہ
🗓️ 16 جون 2021سچ خبریں:آج کل جہاں مغربی ممالک میں اسلام دشمنی عروج پر ہے
جون
فرانس میں بڑھتے اعتراضات؛حکومت پریشان
🗓️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: فرانس میں مظاہروں کی مسلسل بڑھتی ہوئی لہر کے بعد
جولائی