?️
جرائم کے خلاف کاروائی کے بہانے ٹرمپ کی شکاگو پر فوجی یلغار
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرائم اور غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کے نام پر ایک اور متنازع اقدام اٹھاتے ہوئے شکاگو میں فوجی دستے بھیجنے کا عندیہ دیا ہے۔ اس سے قبل وہ لاس اینجلس اور واشنگٹن میں بھی وفاقی فورسز تعینات کر چکے ہیں۔
امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، پینٹاگون گزشتہ چند ہفتوں سے مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے، جن میں ستمبر کے دوران ہزاروں نیشنل گارڈ کے اہلکاروں کی ممکنہ تعیناتی بھی شامل ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو شکاگو کو تباہ حال شہر قرار دیا اور ڈیموکریٹ قیادت پر طنز کرتے ہوئے کہا شاید اب ہم اس شہر کو بھی ٹھیک کریں گے۔
دوسری جانب الینوئے کے ڈیموکریٹ گورنر جی بی پریٹزکر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کسی بھی قسم کی مدد پر بات چیت نہیں کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست میں ایسی کوئی ہنگامی صورتحال موجود نہیں جو فوجی تعیناتی کو جائز قرار دے۔ گورنر کے بقول صدر ٹرمپ ایک مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اپنی ناکام پالیسیوں اور عوامی مسائل سے توجہ ہٹائی جا سکے۔
شکاگو کے میئر برانڈن جانسن نے بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل گارڈ کی "غیرقانونی تعیناتی” شہر کے لیے خطرناک ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا: "صدر کا یہ اقدام بے بنیاد، غیرضروری اور غیرمنطقی ہے۔”
میئر کے مطابق، گزشتہ ایک سال میں شکاگو میں قتل کی وارداتوں میں 30 فیصد، مسلح ڈکیتیوں میں 35 فیصد اور فائرنگ کے واقعات میں تقریباً 40 فیصد کمی آئی ہے۔
اس سے قبل تین ریپبلکن گورنرز نے ٹرمپ کی درخواست پر واشنگٹن میں سینکڑوں نیشنل گارڈ بھیجنے کی منظوری دی تھی، حالانکہ اعدادوشمار کے مطابق دارالحکومت میں پرتشدد جرائم کی شرح گزشتہ 30 برسوں کی نچلی ترین سطح پر ہے۔
یاد رہے کہ جون میں بھی ٹرمپ نے 700 میرینز اور 4 ہزار نیشنل گارڈز کو لاس اینجلس میں تعینات کرنے کا حکم دیا تھا، جس کی ڈیموکریٹ گورنر گیون نیوزم نے مخالفت کی تھی۔ یہ اقدام اسی وقت کیا گیا جب وفاقی ایجنسیاں غیرقانونی تارکین وطن کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر چھاپے مار رہی تھیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
آج کے دور میں انفرا اسٹرکچر موٹروے نہیں، بلکہ براڈبینڈ ہے، بلاول بھٹو
?️ 24 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے
دسمبر
جنرل باجوہ، کالعدم ٹی ٹی پی کے خاندانوں کو دوبارہ پاکستان میں آباد کرانا چاہتے تھے، شیریں مزاری
?️ 18 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے
فروری
ہندو جم خانہ کیس: آپ قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ہم نہیں کرنے دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
?️ 24 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ہندو جم خانہ ملکیت سے متعلق کیس کی
اپریل
الیگزینڈر ڈوگین: اسرائیل اور امریکہ بزدلانہ طریقے سے مفکرین کو قتل کر رہے ہیں
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: روسی اسٹریٹجسٹ نے "رز آف دی وائز اگینسٹ دی رڈل
اکتوبر
وفاقی وزیر تعلیم کے بیان پر عاصم اظہر کا ردعمل
?️ 19 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے وفاقی
اپریل
پروپیگنڈے اور توہین آمیز تنقید کے باوجود ادارہ غیرسیاسی رہنے کے عزم پر ثابت قدم رہے گا، آرمی چیف
?️ 28 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا
نومبر
تحریک لبیک کے خلاف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
?️ 14 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک کے مختلف شہروں میں 3 روز سے
اپریل
میگا کرپشن اسکینڈل کے حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات
?️ 6 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا
اگست