🗓️
سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے جمعہ کی رات ایک ٹیلی ویژن تقریر میں صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی طرف سے خطرہ موجود ہم بھی میدا ن میں موجود ہیں۔
لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے جمعہ کی شام ایک ٹیلی ویژن تقریر میں لبنان اور عالمی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ جب تک لبنان اسرائیل کے مسلسل خطرےسے دوچارہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم آزادی اور خودمختاری کی جنگ کے مرکز میں ہیں، جو ہم نے بہت سے مراحل میں جیتی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آگے بھی ایسا ہی ہوتا رہے گانیز اس کے ساتھ اگر ہم اپنے عزم اور استقامت کو جاری رکھیں تو مزید فتوحات حاصل کریں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ تمام مخلص لوگوں کے تعاون سے وہ دن آئے گا جب ہم اپنے ملک کی مکمل آزادی اور خودمختاری کو حاصل کریں گے،حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے بعض رجعتی عرب حکومتوں اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے بارے میں کہاکہ ہم بعض عرب ممالک کے درمیان صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل میں تیزی دیکھ رہے ہیں، جس کی تازہ ترین شرمناک مثال ہمیں مراکش میں دیکھنے کو ملی۔
سید حسن نصر اللہ نے مزید کہا کہ حزب اللہ کو مبینہ دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیےجانے کا تعلق خطے میں پیش آنے والی صورتحال اور لبنان کے پارلیمانی انتخابات سے ہو سکتا ہے، حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے مزید کہاکہ گزشتہ ہفتوں اور مہینوں کے دوران ہم نے حزب اللہ پر بڑے پیمانے پر حملے کا مشاہدہ کیا ہے، جو کوئی نئی بات نہیں ہے، تاہم ایک نئی چیز اس کی حد اور شدت ہے جس کے بارے میں وہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس دستاویزات موجود ہیں جبکہ یہ دستاویزات جعلی ہیں اور ان کو جعل سازی کرنے والا شخص پیشہ ور نہیں ہے اور لبنانی بھی نہیں ہےکیونکہ ان کا مواد بہت مضحکہ خیز ہے۔
مشہور خبریں۔
نامعلوم ڈرون مقبوضہ علاقوں کے شمال میں پرواز کرتے ہوئے
🗓️ 22 جون 2022المنار کے ایک نامہ نگار نے آج بدھ کوصبح اطلاع دی ہے
جون
رفح میں اسرائیل کا قتل امریکہ کے عطیہ کردہ بموں سے
🗓️ 29 مئی 2024سچ خبریں: سی این این نے دھماکہ خیز ہتھیاروں کے ماہرین کا حوالہ
مئی
کیا ترکی اور اسرئیل کے درمیان تجارت بند ہو گئی ہے؟
🗓️ 26 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے ایک بار پھر دعوی کیا کہ
مئی
مشرف نے امریکا کے کہنے پر فوج کو قبائلی علاقوں میں بھیجا
🗓️ 1 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں بیان دیتے
جولائی
چارلی ہیبڈو کی بدنامی ترکی کے زلزلہ زدگان تک کیسے پہنچی؟
🗓️ 11 فروری 2023سچ خبریں:کئی دنوں سے ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے کے
فروری
بجبہاڑہ قتل عام کے شہدا ء کو ان کے یوم شہادت پرشاندار خراج عقیدت
🗓️ 22 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے بجبہاڑہ قتل
اکتوبر
مقبوضہ فلسطین سے بھاگنے والے صیہونیوں کے اعداد و شمار
🗓️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی ایک اخبار نے اعتراف کیا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن
دسمبر
3ہزار دن بعد یمن خطہ میں کہاں کھڑا ہے؟
🗓️ 20 جون 2023سچ خبریں:یمن کی جنگ 3000ویں دن میں داخل ہو چکی ہے اور
جون