?️
سچ خبریں:جاپانی حکومت کے تیسرے وزیر نے بھی مالی بدعنوانیوں کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا جس نے اس ملک کے وزیر اعظم کو ایک نازک حالت میں ڈال دیا ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزیر داخلہ مینورو تراڈا نے حالیہ مالی بدعنوانیوں کی وجہ سے اتوار کو استعفیٰ دے دیا، یاد رہے کہ تیراڈا جاپانی کابینہ کے تیسرے وزیر ہیں جنہوں نے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں استعفیٰ دیا جو اس ملک کے وزیر اعظم فومیو کشیدا کے لیے سب سے شدید دھچکا ہے اور عوامی مقبولیت میں غیر معمولی کمی ہو گئی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ جاپان کے وزیر داخلہ نے میڈیا رپورٹس کے بعد استعفیٰ دیا جنہوں نے حال ہی کہا تھا کہ وزیراعظم انہیں برطرف کرنے کے لیے تیار ہیں، واضح رہے کہ پیر کو کیشیدا نے سابق وزیر خارجہ تاکاکی ماتسوموتو کو تراڈا کی جگہ مقرر کیا،ماتسوموتو کی تقرری کے بعد انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ سیاسی عزم کی بنیاد عوامی اعتماد ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک سیاست دان کے طور پر مجھے اپنے اردگرد کے ماحول کا خیال رکھتے ہوئے اور اسے مضبوط بنا کر عوامی اعتماد کی حفاظت کرنی چاہیے، آساہی چینل کی رپورٹ کے مطابق، تازہ ترین سروے کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ صرف 30.5% جاپانی کشیدا کی کابینہ کی حمایت کرتے ہیں جس میں گزشتہ ماہ کے سروے کے مقابلے میں 2.6% کی کمی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ تراڈا کشیدا کی کابینہ کے تیسرے وزیر ہیں جنہیں حالیہ ہفتوں میں برطرف کیا گیا ہے، نومبر کے وسط میں جاپان کے وزیر اعظم نے سزائے موت کے بارے میں متنازعہ بیانات کی وجہ سےاس ملک کے وزیر انصاف یاسوہیرو ہاناشی کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا، اس کے علاوہ جاپان کے اقتصادی بحالی کے وزیر کو بھی سابق وزیر اعظم شنزو آبے کے قتل کے بعد اکتوبر کے آخر میں مستعفی ہونے پر مجبور کر کیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
?️ 13 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
جولائی
اسرائیل فوجی کمی سے نمٹنے کے لیے بیرونِ ملک مقیم یہودیوں کی بھرتی پر مجبور
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی ریڈیو نے افشا کیا ہے کہ فوجی ادارہ
اگست
افغانستان میں بدلتی صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہیں: فواد چوہدری
?️ 12 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ
جولائی
یوم بحریہ آج جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
?️ 8 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) آج یوم بحریہ نہایت جوش و جذبے سے منایا
ستمبر
عون عباس بپی کی سینیٹ آمد، چیئرمین نے اعجاز چوہدری کو پیش نہ کرنے کا معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیج دیا
?️ 8 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی کے گرفتار
مارچ
یہ تاثر درست نہیں کہ عدالتیں اداروں کے دباؤ میں کام کر رہی ہیں
?️ 20 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق لاہور میں دو روزہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس
نومبر
19 سال سے زائد افراد کو کورونا ویکسی نیشن لگایا جائے گا
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) این سی او سی نے 19 سال سے
مئی
برطانیہ میں سعودی شاہی خاندان کی کچھ جائیداد فروخت
?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی شہزادوں نے برطانیہ میں مبینہ طور پر اس خاندان کی
اپریل