تین دن میں صیہونیوں کو لاکھوں ڈالر کا نقصان

نقصان

?️

سچ خبریں:صہیونی مینوفیکچررز یونین نے اعلان کیا کہ غزہ سے ہونے والے راکٹ حملوں کے آغاز سے اب تک اس حکومت کو 160 ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔
صہیونی مینوفیکچرریونین نے آج (جمعرات کو) اعلان کیا ہے کہ گذشتہ تین روز میں غزہ سے فائر کیے گئے راکٹوں اور میزائلوں کی وجہ سےصیہونی حکومت کی معیشت کے مختلف شعبوں کو 540 شیکل (160 ملین ڈالر) نقصان پہنچا ہے، اس سلسلے میں اسرائیلی فوج نے آج (جمعرات کو)اپنے ایک بیان میں اندازہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ تین دنوں میں غزہ کی پٹی سے مقبوضہ علاقوں میں 1500 سے زیادہ راکٹ اور میزائل داغے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری ونگ عزالدین القسام بٹالین نے صیہونیوں کی جانب سے غزہ کی پٹی میں شہری بنیادی ڈھانچے پر بمباری کے جواب میں آج صبح تل ابیب کے خلاف راکٹ اور میزائل کاروائیوں کی ایک نئی لہر کا آغاز کیا۔

یادرہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریکی کی طرف سے یروشلم اور مسجد اقصیٰ میں صیہونی حکومت کی جارحیت کے خاتمے کی ضرورت پر مبنی تل ابیب کو دی جانے والی ڈیڈ لائیں کے خاتمے کے بعد پیر کے روز فلسطینی مزاحمت اور صیہونی حکومت کے درمیان جھڑپوں کا آغاز ہوا جس کے بعد صہیونی سکیورٹی کابینہ نے بدھ کی شام غزہ میں حماس اور جہاد اسلامی مزاحمتی تحریکوں کے خلاف جارحانہ کاروائیوں میں اضافے کے فوجی منصوبوں کی بھی منظوری دی جس پر در آمد کرتے ہوئےصیہونی بے دریغ معصوم فلسطینی بچوں کا قتل عام کر رہے ہیں تاہم اس بار ان کے مظالم بغیر جواب کے نہیں ہیں اورفلسطینی مزاحمتی تحریک نے میزائلوں کی بارش کر کے انھیں چنے چبوا دیے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

اب ٹھوس اشیاء کے پار دیکھنا ناممکن نہیں ہے

?️ 16 مارچ 2021لندن(سچ خبریں) ٹیکنالوجی کی دنیا نے  بڑی تیزی سے پیش رفت کی

فلسطین کی حمایت ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے: پاکستان

?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطین کے ساتھ یوم یکجہتی کے موقع پر پاکستانی وزارت خارجہ

82% صہیونیوں کے لیے شمالی علاقے شمالی ناامن

?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے حملوں میں توسیع کے ساتھ شمالی مقبوضہ

ضمنی انتخابات کامعرکہ، عمران خان متحرک

?️ 24 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پنجاب میں ضمنی انتخابات

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا افتتاحی اجلاس ، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی شرکت

?️ 21 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکتکرنے

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے بارے میں چوہدری شجاعت حسین کا پالیسی بیان جاری

?️ 20 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے

تل ابیب میں نیتن یاہو مخالف مظاہرے

?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:نتن یاہو کی انتہائی دائیں بازو کی کابینہ کی طرف سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے