سچ خبریں:یوکرائن کے کچھ حصوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے روسی فوجی آپریشن دسویں روز بھی جاری ہے۔
اپنےملک کی سرحدوں سے نیٹو اور مغربی ممالک کے خطرات کو دور کرنے کے مقصد سے گزشتہ جمعرات کو شروع ہونے والا یوکرائن میں روسی فوج کا خصوصی آپریشن دسویں روز میں داخل ہو گیا ہے، جس کے دوران روسی فوج نے اس ملک کے بحیرہ اسود کے ساحل پر واقع خرسن بندرگاہی شہر سمیت دیگر علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روسی فوجی اپنے وطن کا دفاع کر رہے ہیں اور یوکرائن میں نئے نازیوں کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ روسی اور یوکرینی ایک قوم ہیں۔
انھوں نے کہا کہ روسی افواج نے تمام علاقوں میں انسانی کراسنگ کھول دی ہیں تاکہ شہری وہاں سے نکل سکیں جبکہ نئے نازی یوکرائن کے شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔