🗓️
سچ خبریں:صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم نے آج منگل کی صبح خبر دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے حال ہی میں اپنے فوجی دستوں کی تیاری کی سطح آزمانے کے لیے ایک پروگرام ترتیب دیا ۔
اسرائیل ہیوم نے رپورٹ دی کہ تیاری کو آزمانےکرنے کے لیے، اسرائیلی فوج کے دو افسروں نے شہری لباس پہن کر اپنی حقیقی شناخت چھپا لی اور بغیر کسی اجازت کے نہال بریگیڈ کے تربیتی اڈے میں داخل ہوئے۔
ویب سائٹ نے اسرائیل ہیوم کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ اڈے میں داخل ہونے کے بعد ان دونوں اہلکاروں نے اس اڈے سے دو جیپیں اور چار ہتھیار چوری کیے لیکن انہیں کسی نے نہیں روکا۔
اسرائیل ہیوم نے مزید لکھا کہ بیس میں عام شہریوں کا آسانی سے داخل ہونا اور ہتھیاروں کی چوری فوج کے لیے ایک نئی سکیورٹی ناکامی ہے۔
صہیونی ویب سائٹ والہ نے تقریباً ایک ہفتہ قبل اطلاع دی تھی کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے جنوب میں صیہونی حکومت کی فوج کے تزیلم اڈے سے تقریباً 26 ہزار کارتوس چوری ہوئے ہیں۔
والہ نے بتایا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اس اڈے سے کارتوس چوری ہوئے ہوں، گزشتہ سال اکتوبر میں صہیونی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ تزلیم اڈے سے 30,220 کارتوس چوری کیے گئے تھے۔
صیہونی ذرائع نے گزشتہ ماہ ستمبر کے آخر میں یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ نیگیف میں حکومت کے فوجی اڈے سے کچھ نامعلوم افراد نے تربیتی کورس میں شریک فوجیوں سے تین ہتھیار چرا لیے تھے۔
نامعلوم افراد بیس میں داخل ہونے کے بعد یہ اسلحہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ صہیونی فوجیوں نے، جن کے ہتھیار چوری کیے گئے تھے، آرٹلری افسوں کے کورس میں حصہ لیا تھا۔
مشہور خبریں۔
ہانگ کانگ ایئر کارگو نے ویوو پر پابندی لگادی
🗓️ 13 اپریل 2021ہانگ کانگ (سچ خبریں)ٹیک جائنٹ ویوو کے موبائل فونز کارگو میں آتشزدگی
اپریل
امریکی جنگ کے پاکستان پر اثرات؛ امیر جماعت اسلامی کی زبانی
🗓️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 2001ء
جولائی
آسٹریا کی نئی حکومت کی جانب سے حجاب پر پابندی
🗓️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: آسٹریا کی انتہائی فریڈم پارٹی اور اس دراز کی پیپلز
مارچ
ملکی ترقی کی خاطر حکومت کا پورا ساتھ دیں گے
🗓️ 2 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا
فروری
مسجد اقصیٰ میں ممکنہ کشیدگی میں اضافے کے باعث صیہونی فوج الرٹ
🗓️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوج نماز جمعہ
اپریل
ویگنر کمانڈر کی موت کے بارے میں مغربی ممالک کی قیاس آرائیاں
🗓️ 26 اگست 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اور وال اسٹریٹ جرنل نے پریگوزن کو لے
اگست
یورپی یونین کی طالبان کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے 5 شرطیں
🗓️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے طالبان
دسمبر
خیبر پختونخوا کے صوبائی وزراء کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں کیا ہوا؟
🗓️ 10 اگست 2024سچ خبریں: صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ صحت قاسم علی شاہ اور
اگست