توہین رسالت اخلاقی دیوالیہ پن:انصاراللہ

انصاراللہ

?️

سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رسول خداؐ کی شان میں گستاخی اخلاقی دیوالیہ پن کی علامت ہے۔
یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ پیغمر اکرمؐ کی توہین اور ان کی شان میں گستاخی اخلاقی دیوالیہ پن کی علامت ہے، یہ بات محمد عبدالسلام نے ہندوستان کی حکمران جماعت کے ترجمان نپور شرما کی طرف سے پیغمبر اسلامؐ کی توہین کے ردعمل میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلامؐ کی توہین اخلاقی دیوالیہ پن کو ظاہر کرتی ہے اور انبیاء کا مقام نیز ان کا مشن تمام اقوام اور لوگوں کے لیے قابل احترام ہے،انہوں نے ہندوستان کی حکمران جماعت کے ترجمان کی طرف سے پیغمبر اکرم کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا۔

یاد رہے کہ ہندوستان کی حکمران جماعت کے دو ارکان کی جانب سے پیغمبر اسلامؐ کی توہین کے خلاف عوامی احتجاج کے پھیلاؤ کے ساتھ اس پارٹی نے ان میں ایک رکن کو برطرف اور دوسرے کی رکنیت مزید تحقیقات تک معطل کردی، قابل ذکر ہے کہ ایران نے بھی تہران میں تعینات ہندوستانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے پیغمبر اسلامؐ کی شان میں گستاخی پر شدید احتجاج کیا۔

 

مشہور خبریں۔

قرآن پاک کو جلانے کے پیچھے مغرب کے مقاصد

?️ 25 جنوری 2023سچ خبریں:ان دنوں یورپ میں ان کی اپنی حکومتوں کے جھنڈے تلے

Oka Antara plays police detective in new crime series ‘Brata’

?️ 30 جون 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

یوکرین کے لیے امریکی سیکورٹی کی ضمانت کیا ہے؟

?️ 19 اگست 2025یوکرین کے لیے امریکی سیکورٹی کی ضمانت کیا ہے؟ منگل کو امریکی

امریکی ریاست فلورِیڈا میں یونیورسٹی فائرنگ کا سانحہ؛ حملہ آور ڈپٹی شیرف کا بیٹا !

?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک یونیورسٹی میں ہونے والی ہولناک

کیا 2022 کورونا وبا کے خاتمے کا سال ہے؟

?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون نے اس بیماری کی منتقلی

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ

?️ 16 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں)  پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری

مڈ بجٹ رئیل می 12 متعارف

?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی رئیل می نے اپنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے