?️
سچ خبریں:ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بلومبرگ کے ساتھ گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کا معاہدہ ریاض کے لیے تل ابیب کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کرنے کی پیشگی شرط ہے۔
فیصل بن فرحان نے جمعرات کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں بلومبرگ کے ساتھ ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا خطے کے لیے بہت فائدہ مند ہے تاہم حقیقی استحکام صرف فلسطینیوں کو امید دلانے اور فلسطینیوں کو وقار دینے سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے لیے ایک ریاست کی تعمیر اولین ترجیح ہے۔
فیصل نے چین کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کے بارے میں یہ بھی کہا کہ اگرچہ مملکت اور چین کے درمیان تعلقات گرم ہو رہے ہیں لیکن امریکہ اب بھی سعودی عرب کا اہم سکیورٹی پارٹنر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے میں سب سے زیادہ فعال سیکورٹی پارٹنر ہے حالانکہ چین ایک اہم تجارتی پارٹنر ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے شام کے بارے میں یہ بھی کہا کہ خطے کے ممالک کو مل کر 12 سالہ خانہ جنگی کا سیاسی حل تلاش کرنا چاہیے۔ فیصل نے مزید کہا کہ ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر دمشق میں حکومت کے ساتھ اس طریقے سے مشغول ہونے کے لیے کام کر رہے ہیں جس سے سیاسی حل کی جانب ٹھوس پیش رفت ہولیکن اس میں کچھ وقت لگے گا۔
مشہور خبریں۔
الحدیدہ میں جنگ بندی کی 126 خلاف ورزیاں
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: یمنی ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی اتحاد نے الحدیدہ
جنوری
غزہ کے لیے نیتن یاہو کے خواب
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار نے غزہ جنگ کے بعد کے مرحلے کے
فروری
من پسند تعیناتیوں، ترقیوں کیلئے کوشاں نادرا کے 1500 ملازمین کے گرد گھیرا تنگ
?️ 7 نومبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے 1500
نومبر
سعودی عرب میں ایک نوجوان کو مظاہرے میں شرکت کرنے کے جرم میں پھانسی
?️ 15 جون 2021سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ آج صبح
جون
خاشقجی کے قتل کے بعد بن سلمان کا پہلے مغربی ملک کا دورہ
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب کے
جولائی
صنعا میں یمنی عوام پر سعودی ڈرون گرا
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں: یمنی میڈیا نے آج منگل کو مرکز شہر صنعا میں
مئی
جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی فوری روکنے کی استدعا مسترد
?️ 15 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس مظاہر نقوی کی
دسمبر
پاکستان کی حکومت کتنی چلے گی؟
?️ 8 مارچ 2024سچ خبریں: پاکستان امت انسٹی ٹیوٹ کے سکیرٹری جنرل نے پاکستانیوں میں
مارچ