سچ خبریں:ایک مہینے کے اندر چوتھی بار شہادت طلبانہ کارروائی نے تل ابیب کو خوفزدہ کر دیا جس کی وجہ سے صیہونی سائبر صارفین نے ایسی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے میں ناکامی پرصیہونی وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔
تل ابیب ہونے والی شہادت طلبانہ کارروائی جو تل ابیب کے قریب بنی بروک میں ہونے والی شہادت طلبانہ کی کارروائی کے صرف ایک ہفتے بعد ہوئی، صیہونی حکومت کی ایسی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے میں ناکامی نے صیہونیوں شہریوں کو غصہ دلایا اور انھوں نے سوشل میڈیا پر اس حکومت کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنے والی پوسٹس شائع کیں۔
یاد رہے کہ جمعرات کی شام وسطی تل ابیب میں ایک نئی کارروائی میں دو صہیونی ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے، تاہم یہ کارروائی کرنے والے فلسطینی نوجوان کو صیہونی عسکریت پسندوں نے جمعہ کی صبح سویرے گولی مار کر شہید کر دیا تاہم مقبوضہ فلسطین کے شہری اب بھی خوف میں مبتلا ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ تل ابیب میں رہنے والے صہیونیوں نے اس خوف اور اضطراب کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹیں شائع کیں جو نہ صرف تل ابیب بلکہ مقبوضہ فلسطین کے دیگر حصوں میں بھی مشہور ہوئیں۔