سچ خبریں: فلسطینی میڈیا نے پیر کی صبح اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مرکز میں ایک دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی شہاب نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب کے علاقے غوشودان کے رہائشیوں نے بتایا کہ انہوں نے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی ہے۔
علاقے کے ایک رہائشی نے بتایا کہ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ ابتدائی طور پر ایسا لگا کہ کوئی زلزلہ آیا ہے۔
تاہم عرب میڈیا نے لکھا کہ اسرائیلی فوج نے نیوز سنسر شپ لگا کر دھماکے کی تفصیلات بلاک کر دیں۔
حالیہ ہفتوں کے دوران مقبوضہ فلسطین کے بعض علاقوں میں دھماکوں کی متعدد اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن کی تفصیلات صہیونی فوج کی جانب سے سخت سنسر شپ کے باعث نامعلوم ہیں۔
یہ دھماکہ قابض افواج کے رمضان المبارک اور باب العامود اور مسجد اقصیٰ کے احاطے میں مسلمان روزہ داروں پر حملے کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے۔