?️
سچ خبریں:ترکی کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 40 صوبوں میں کیے جانے والےانسداد دہشت گردی کے بڑے پیمانے پر آپریشنوں میں 700 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ڈیلی صباح اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ترکی میں انسداد دہشت گردی کے قومی آپریشن میں 718 افراد گرفتار اور دستاویزات ضبط کی گئیں، رپورٹ کے مطابق ترک وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں سے ایک بڑی تعداد پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ممبر ہیں اور پی کے کے سے وابستہ ہیں، وزارت کے مطابق بڑے پیمانے پر آپریشن ترکی کے 40 صوبوں میں پی کے کے (کردستان ورکرز پارٹی) کا مقابلہ کرنے کے لئے کیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ کاروائی اس کے بعد کی گئی ہے جبکہ ترک وزیر دفاع حلوصی آکارنے اتوار کے روز اعلان کیا کہ ترک فوجیوں کو حال ہی میں شمالی عراق سے ایک غار میں کرد عسکریت پسندوں کے ذریعہ اغوا کیے گئے 13 ترک شہریوں کی لاشیں ملی ہیں، آکار کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے 12 افراد کے سر میں گولی لگی تھی اور ایک شخص کندھے میں گولی لگنے سے ہلاک ہوا تھا،یادرہے کہ دس فروری کو پی کے کے کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن کے دوران یہ لاشیں ترکی کی سرحد کے قریب گارا کے علاقے سے ملی ہیں۔
واضح رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے پیر کے روز امریکہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نیٹو میں ہمارے عالمی اتحاد کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو دہشت گردوں کی مدد کرنا چھوڑنی ہوگی ، انھوں نے کہا کہ شمالی عراق میں شہید ہونے والے بے گناہ لوگوں کا خون پی کے کے سے وابستہ دہشت گردوں کا دفاع کرنے اور ان سے ہمدردی رکھنے والوں کے ذمہ ہے، اردگان کے علاوہ ، ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے آج (پیر کو) پی کے کے دہشت گردوں کے ذریعہ 13 ترک شہریوں کی ہلاکت کے بارے میں اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں مغرب کے دہشت گردی کے بارے میں دوہرے معیار کی طرف توجہ دلائی۔


مشہور خبریں۔
فلسطین کی آزادی کے اعلان کو 33 سال گزر چکے ،آزاد ریاست کے قیام میں رکاوٹیں
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:آج فلسطین کی آزادی کی دستاویز پر دستخط کی 33 ویں
نومبر
غزہ کے بارے میں وائٹ ہاؤس کی منافقت کی ایک اور مثال؟
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے مصر کے صدر کے ساتھ کملہ حرث
دسمبر
ماہرہ اور میری شکلیں ملتی ہیں، بچھڑی ہوئیں بہنیں لگتی ہیں، سنیتا مارشل
?️ 22 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل کے مطابق ان کی
اپریل
کل کے الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کو ثابت کرنا ہے کہ وہ غیرجانبدار ہے۔
?️ 16 جولائی 2022راولپنڈی: (سچ خبریں)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ
جولائی
پنجاب وزیر اعلیٰ نے فری ماسک تقسیم کی مہم کا افتتاح کردیا
?️ 20 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار فری ماسک تقسیم کی مہم کا
جنوری
دنیا جان لے پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی تعلق نہیں،پاکستان نے بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا
?️ 6 مئی 2025نیویارک: (سچ خبریں) پاکستان نے پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات کو سختی
مئی
چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق زمینی صورتحال میڈیا سے کہیں بہتر ہے، وزیر خزانہ
?️ 15 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے آئی
جنوری
ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں رکنیت کیلئے نامزد
?️ 20 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کی سربراہی
جون