سچ خبریں: ترکی کے صدر نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت اپنے جنون سے باہر آئے اور غزہ میں فلسطینی خواتین اور بچوں کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے بند کرے۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے آج (ہفتہ) کو تاکید کی کہ صیہونی حکومت کو جلد از جلد اپنے جنون سے باہر نکلنا چاہیے اور غزہ میں فلسطینی خواتین اور بچوں پر شدید حملوں کو روکنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی کے صدر کا مغربی ممالک کے خلاف بیان
ہفتے کے روز اردگان کا یہ بیان اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ کہنے کے بعد آیا ہے کہ اس نے گزشتہ رات غزہ کی پٹی میں 150 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔
اردگان نے کہا کہ گزشتہ رات ایک بار پھر غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں خواتین، بچوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور انسانی بحران کو مزید بڑھا دیا۔
جب گزشتہ رات ذرائع ابلاغ غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات کے عمل کو تیز کرنے کی بات کر رہے تھے، قابض حکومت کی فوج نے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنے حملوں کو تیز کر دیا اور آج دعویٰ کیا کہ اس نے100 جنگی طیاروں کے ساتھ 150 زیر زمین اہداف کو نشانہ بنایا۔
صیہونی حکومت نے دعوا کیا کہ اس نے فلسطینی جنگجوؤں کی سرنگوں سمیت شمالی غزہ میں حماس تحریک پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں اس تحریک کی بہت سی تنصیبات تباہ ہو گئیں اور اس کا فوجی ہیڈکوارٹر اور زیر زمین انفراسٹرکچر بھی تباہ ہو گیا۔
مزید پڑھیں: مسجد الاقصی کی بے حرمتی پر ترکی کا رد عمل
اردگان نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ پر مسلسل بمباری، جس میں کل رات شدت آئی، نے ایک بار پھر خواتین، بچوں اور شہریوں کو نشانہ بنایا اور انسانی بحران میں اضافہ کیا،اسرائیل کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اس پاگل پن سے نکلے اور حملے بند کرے۔