🗓️
سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر نے شمال مشرقی شام ترکی سے وابستہ گروہوں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں کا ذکر کرتے ہوئے ترکی کو ایک "قبضہ کرنے والا ملک” قرار دیا۔
ہیومن رائٹس واچ میں مغربی ایشیاء اور شمالی افریقہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل بیچ نے روڈاوو ویب سائٹ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ترکی کو "قبضہ” کرنے والا ملک قرار دیا اور کہا کہ قانون کے تحت اسے اپنے قبضے میں آنے والے لوگوں کے حقوق کا احترام کرنا چاہئے،انہوں نےکہا کہ ترک فوج اوراس کے اتحادی ملیشیاؤں نے اکتوبر سے دسمبر 2019 تک شمال مشرقی شام میں شہریوں کو من مانی طور پر حراست میں لیا اور انھیں مقدمے کی سماعت کے لئے ترکی منتقل کردیا اور ان کا مقدمہ اکتوبر 2020 میں بے بنیاد الزامات کے تحت منعقد کیا گیا جس میں ہر ایک کو کئی دہائیوں میں سزا سنائی گئی ۔
ہیومن رائٹس واچ کے عہدیدار نے کہا کہ ان الزامات میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ کرد عوام کی دفاعی اکائیوں کی حیثیت سے کام کرتے ہیں جبکہ ان میں سے بیشتر شہری اور انتظامی کاموں میں مصروف تھے اور انہوں نےکبھی بھی اسلحہ نہیں اٹھایا تھا، ایک علیحدہ رپورٹ میں ہیومن رائٹس واچ نے ترک حکومت اوراس کے اتحادی ملیشیاؤں پر الزام لگایا کہ وہ من مانی سے شامی شہریوں کو نظربند کرتے ہیں اور ان کیخلاف ترکی کی سرزمین پر قانونی کارروائی کی جاتی ہے، رپورٹ نے شمال مشرقی شام میں مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ انقرہ سے وابستہ دہشت گردوں نے 63 شامی شہریوں کو گرفتار کیا تھا اور انہیں غیرقانونی طور پر غیر منصفانہ مقدمے کی سماعت کے لئے ترکی منتقل کردیا تھا۔
انھوں نے مزید کہا کہاکتوبر اور دسمبر 2019 کے درمیان یہ گرفتاریاں شمال مشرقی شام کے راس العین علاقہ میں ہوئی ہیں،ان حراست میں کرد اور عرب لوگ بھی شامل ہیں جنہیں ترکی کے قانون کے تحت مقدمہ چلانے کے لئے ترکی منتقل کیا گیا تھا جبکہ اگر وہ کسی جرم کے مرتکب ہوئے بھی تھے تو شام میں ہوئے تھے۔
مشہور خبریں۔
ترکی کے روس کے ساتھ تعلقات روزبروز بڑھ رہے ہیں: اردوغان
🗓️ 20 مئی 2023سچ خبریں:CNN کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں، ترک صدر رجب طیب
مئی
فیس بک نے رمضان المبارک کی مناسبت سے نئی مہم کا آغاز کر دیا
🗓️ 14 اپریل 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی دنیا کی
اپریل
مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی بے بسی
🗓️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے
جولائی
حکومت نے ’بیک ڈور رابطوں‘ میں طویل مدتی عبوری حکومت کی تجویز دی، اسد قیصر
🗓️ 30 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور
دسمبر
مکڈونلڈ کا ملازم الاقصیٰ طوفان ٹیٹو کی وجہ سے نوکری سے باہر
🗓️ 17 فروری 2025 سچ خبریں: اسرائیل کے 24 رجیم نیٹ ورک نے اطلاع دی
فروری
کیا صیہونی ریاست خالی ہو رہی ہے؟صیہونی اخبار کی رپورٹ
🗓️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ ایک سال سے
اکتوبر
امریکی دارالحکومت میں جنسی زیادتی میں اضافہ
🗓️ 9 اگست 2023سچ خبریں:واشنگٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے منگل کو اعلان کیا کہ امریکی دارالحکومت
اگست
صیہونی انٹیلی جنس کی بحرینی انٹیلی جنس فورسز کو تربیت
🗓️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ بحرین نے اپنی انٹیلی جنس
جولائی