?️
سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے ایک ترک اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ انقرہ تل ابیب کے ساتھ سفیروں کے تبادلے کے لئے تیار ہے۔
عبرانی زبان کے اخبار اسرائیل ہیوم نے آج (منگل کو) ایک ترک عہدیدار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ انقرہ تل ابیب کے ساتھ سفیروں کا تبادلہ کرنے کے لئے تیار ہے، رپورٹ کے مطابق ترک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ترکی مقبوضہ فلسطین میں اپنا سفیر واپس بھیجنے کے لئے تیار ہے بشرطیکہ ایسا ہی اقدام دوسری طرف سے اٹھایا جائے، اسرائیل ہیوم نے اپنی رپورٹ کے ایک اور حصے میں لکھا کہ فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کا مسئلہ دونوں فریقوں کے مابین تنازعہ کا بنیادی نکتہ ہے۔
واضح رہے کہ یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب صیہونی ذرائع نے گذشتہ سال کے آخر میں تل ابیب اور انقرہ کے مابین انٹلی جنس تعلقات کی بحالی کی خبروں کا انکشاف کیا تھا ، اس خبر کے منظر عام پر آنے کے کچھ ہی دن بعد ترک صدر نے صیہونی حکومت کے ساتھ انقرہ کے جاری انٹلی جنس رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انقرہ اور تل ابیب کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔
یادرہے کہ اس سے قبل صہیونی اخبار یدیؤتھ آہرونوٹ نے اطلاع دی تھی کہ تل ابیب نے ترکی کے ساتھ تعلقات کی واپسی کے لئے بہت ساری شرائط رکھی ہیں۔ جن میں سب سے زیادہ واضح شرط انقرہ کا استنبول میں فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کا دفتر بند کرنے اور حماس کے القسام بریگیڈ سے وابستہ رہا ہونے والےقیدیوں کی سرگرمیوں کو معطل کرنا ہے، جس سے ترکی مایوس ہوا ہے۔
دوسری جانب گذشتہ سال فروری میں اسرائیلی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ اس نے انقرہ میں اپنے سفارتخانے کا سربراہ ، ترکی کے امور کے ماہر ایرٹ لیلین کو مقرر کیا ہے ، واضح رہے کہ فلسطینی مسئلے پر انقرہ کے ساتھ تنازعہ کی وجہ سے صہیونی حکومت کے نے 2018 سے ترکی میں اپنا سفیر نہیں بھیجا ہے، اس حقیقت کے باوجود کہ دونوں فریقوں نے 2018 میں اپنے سفیروں کو ملک بدر کردیا ، تاہم اس کے بعد بھی دونوں فریقین کے مابین تجارتی تعلقات کبھی منقطع نہیں ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
دشمن ہنیہ سے ڈرتا ہے چاہے وہ زندہ ہو یا شہید: حماس
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی
اگست
(ن)لیگ احتساب سے بچنے کے لئے ہر پستی تک جائے گی
?️ 10 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی
دسمبر
ہیک ہونے والے امریکی سفیر کے ای میل میں کیا تھا؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی حکومت اور چین کے درمیان تناؤ اور اختلافات کی اطلاعات
جولائی
پیارے افضل اور نوری نتھ کے کرداروں کو برے کام کی سزا ملی، حمزہ علی عباسی
?️ 4 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ
مارچ
ن لیگ نے فوج اور عدلیہ کیخلاف پروپیگنڈا کیا ہے
?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے
نومبر
فلسطینیوں کی شاندار جیت میں شہید قاسم سلیمانی کا اہم کردار
?️ 24 مئی 2021(سچ خبریں) مظلومینِ فلسطین کو بارہ روزہ جنگ میں بھرپور استقامت دکھانے
مئی
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت کی فضا چھٹی کے دن بھی آلودہ رہی
?️ 5 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسکولوں اور دفاتر سے اتوار کی
دسمبر
یوکرین کا جنگ ہارنا امریکہ کے لیے کیسا ہو سکتا ہے؟
?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کے نمائندے نے کہا کہ
اکتوبر