?️
سچ خبریں:امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ باب مینینڈیز نے نیٹو کی توسیع کے مقابلہ میں ترکی کے موقف اور اس ملک کے انسانی حقوق کے ریکارڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انقرہ امریکہ سے F-16 لڑاکا طیارے حاصل کرنے کا اہل نہیں ہے۔
یونانی اخبار Ekathimerini کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر مینینڈیز نے جمعرات کو امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کی موجودگی میں ہونے والی سماعت میں کہا کہ ترکی بغیر کسی اشتعال کے کسی دوسرے ملک کی فضائی حدود اور اس کے پانیوں کی خلاف ورزی کرتا ہے،امریکی قوانین کے خلاف روسی فوجی ساز و سامان خریدتا ہے۔
نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے اس ڈیموکریٹک سینیٹر نے مزید کہا کہ اس ملک میں کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ وکیل اور صحافی جیلوں میں ہیں، یہ انتخابات سے عین قبل اہم سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالتا ہے اور یورپی یونین کے کسی ملک کو توانائی کے ذخائر کی تلاش کے اس کے حق سے محروم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
انہوں نے بلنکن سے کہا کہ تم ایسے ملک کو کیسا سمجھتے ہو؟ بلنکن نے جواب دیا کہ میں ایسے ملک کو ایک چیلنجنگ اتحادی کہتا ہوں،مینینڈیز نے مزید کہا کہ میں اس ملک کو ترکی کہتا ہوں، میرا خیال ہے کہ ایسا ملک F-16 حاصل کرنے کا اہل نہیں ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں امریکی سینیٹرز کے ایک گروپ نے اس ملک کے صدر جوبائیڈن سے کہا کہ وہ ترکی کو F-16 لڑاکا طیاروں کی فروخت اس وقت تک ملتوی کر دیں جب تک انقرہ سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی اپنی حتمی موافقت کا اعلان نہیں کرتا۔
مشہور خبریں۔
روہنگیا مسلمانوں کی قاتل کہاں ہے؟
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: میانمار کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس
اگست
افغانستان کے مستقبل کے منظرنامے؛برطانوی مسلح افواج کے سربراہ کی زبانی
?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:برطانوی جوائنٹ چیف آف اسٹاف نےاپنے ایک بیان میں افغانستان کی
جولائی
بغاوت پر اکسانے کا کیس: فواد چوہدری کی ضمانت منظور
?️ 25 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے
جنوری
افغانستان میں قحط کو فروغ نہیں دینا چاہیے، حنا ربانی کھر
?️ 30 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے طالبان
جون
جہانگترین کے بیانات پر حکومت کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 7 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین کے
اپریل
صیہونیوں کا امریکی ہتھیاروں پر انحصار کا اعتراف
?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:یہونیوں کا امریکی ہتھیاروں پر انحصار کا اعتراف صیہونی انتہا پسندی
مارچ
مزاحمتی تحریک کے اتحاد نے تل ابیب کو کیسے نقصان پہنچایا؟
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: طوفان الاقصی آپریشن کے بعد مزاحمتی تحریک کے اتحاد پر
مارچ
مغربی کنارے سے مسلح انتفاضہ کی بو آ رہی ہے
?️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:حال ہی میں فلسطینی مزاحمتی تنظیمیوں حماس اور جہاد اسلامی سے
اکتوبر