سچ خبریں: بیلجیئم کی وزارت خارجہ نے غزہ میں صیہونی حکومت کے اس ملک کے تعاون اور ترقی کے دفتر پر بمباری کی وجہ سے صیہونی سفیر کو طلب کیا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بیلجیئم کی وزارت خارجہ نے اس ملک میں صیہونی حکومت کے سفیر کو طلب کرکے غزہ میں اس ملک کے تعاون اور ترقی کے دفاتر پر بمباری کے بارے میں وضاحت طلب کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے بیلجیئم کی میونسپل کونسل نے شدید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا
بیلجیئم کے وزیر خارجہ حجا لہبیب نے ایکس چینل (سابق ٹویٹر) پر اپنے صارف اکاؤنٹ پر لکھا کہ غزہ میں بیلجیئم کی ترقی اور تعاون ایجنسی کے دفاتر کو بمباری کرکے تباہ کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: بیلجیئم کا اسرائیل کے خلاف بیان
بیلجیئم کے وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ غزہ میں شہری عمارتوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی سفیر کو غزہ میں بیلجیئم تعاون اور ترقیاتی ایجنسی کے دفاتر کی تباہی کی وضاحت کے لیے طلب کیا گیا ہے۔