🗓️
سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کے رہنما کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم اور بیت القدس کا دفاع سب سے اہم واجب ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں اسلامی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما ابو شریف نے کہا ہے کہ ملت فلسطین کے حقوق کا دفاع اور قدس شریف کی آزادی جہاد اسلامی فلسطین کی اولین ذمہ داری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے ملاقات کے دوران کیا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر صابر ابو مریم نے مقبوضہ فلسطین میں سرگرم عمل اسلامی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کی انتھک جدوجہد اور فلسطین کے دفاع میں جہاد کی کوششوں کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا کہ امت اسلامی کا فرض ہے کہ فلسطین میں جہاد اسلامی کی تنظیم کی ہر ممکنہ مدد اور تعاون کیا جائے۔
اسلامی مزاحمتی تحریک کے مرکزی رہنما ابو شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینی عوام کی مزاحمت کے سامنے بے بس ہو چکا ہے آج غزہ اور مغربی کنارے سے عوامی فلسطینی مزاحمت نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے۔
انہوں نے عرب دنیا کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اسرائیلی لابی کی سرگرمیاں قابل تشویش ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالم اسلام کا ایک عظیم ستون ہے تاہم اسلام دشمن اور فلسطین دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرگرمیوں اور فلسطین کاز کے لئے کی جانے والی انتھک جدوجہد اور محنت کی قدر دانی کی اور پاکستان عوام کی جانب سے فلسطین کاز اور جہاد اسلامی فلسطین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
مشہور خبریں۔
مصری وفد غزہ اور تل ابیب کے درمیان جنگ بندی کا خواہاں
🗓️ 14 اگست 2022سچ خبریں: بعض فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی
اگست
سعودی عرب کی حدیدہ بندرگاہ پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید
🗓️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے اس دعوے کے بعد کہ صیہونیوں نے
جولائی
سانحہ سیالکوٹ کے بعد وفاقی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان
🗓️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)سانحہ سیالکوٹ کے بعد وفاقی حکومت نے نیشنل ایکشن
دسمبر
ترکی میں زیر حراست اسرائیلی بے قصور ہیں: بینیٹ کا دعویٰ
🗓️ 15 نومبر 2021سچ خبریں: ترکی میں صیہونی حکومت سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون
نومبر
سعودی شہزادے امریکی اورصیہونی منصوبوں کے حامی
🗓️ 7 نومبر 2021سچ خبریں: پرانے زمانے میں جب کچھ قبائل لوٹ مار کرتے تھے اور
نومبر
جوان ہوں لیکن منگنی نہیں کی، مہوش حیات کی ویڈیو وائرل
🗓️ 19 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ
فروری
روپیہ مستحکم ،ڈالر کی تنزلی جاری
🗓️ 11 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ ماہ ریکارڈ پست ترین سطح پر
اگست
آرمی چیف کی ایرانی فضا ئیہ کے کمانڈر سے ملاقات
🗓️ 3 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان
مارچ