?️
سچ خبریں:عراق سے امریکی انخلا کے اختتام میں صرف چار دن باقی ہیں،تاہم اس ملک میں واشنگٹن کی فوجی موجودگی کی موجودہ حالت کے بارے میں متضاد خبریں سامنے آرہی ہیں۔
20 مارچ 2003 کو امریکہ اور برطانیہ نے جس بہانے عراق پر حملہ کیا وہ کبھی ثابت نہیں ہوا، اس کے 19 دن بعد 9 اپریل کو ایک امریکی ٹینک نے کچھ عراقیوں کے ساتھ مل کر بغداد میں مفرور آمر صدام حسین کے مجسمے کو گرا دیا نیز اس کے تین سال بعد صدام برآمد ہوا اور بعد میں اسے پھانسی دے دی گئی، صدام حسین کی پھانسی کے بعد عراق کو فرقہ وارانہ اور مذہبی جنگوں کے نام سے ایک نئے منظر نامے کا سامنا کرنا پڑا، صدام کے سنی حامی فلوجہ شہر میں جمع ہوئے جہاں 10000 امریکی اور 2000 عراقی فوجیوں نے ریلی پر دھاوا بول کر انہیں منتشر کردیا۔
اس کے بعد 22 فروری 2006 کو اس ملک کے شمال میں شیعہ اماموں کے مزار پر حملے نے فرقہ وارانہ تصادم میں ایک بار پھر شدت پیدا کر دی اور ان جھڑپوں کے نتیجے میں دو سال کے اندر ہزاروں عراقی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھےجبکہ اس سے فائدہ اٹھانے والا واحد امریکہ تھا، جس نے عراق کے قدرتی وسائل کو کھایا اور خطے میں اپنے اثر و رسوخ کے لیے اس ملک کو صرف ایک فوجی اڈے کے طور پر دیکھا۔
2007 کے اوائل میں اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے اعلان کیا کہ عراق میں مزید 30000 فوجی بھیجے جائیں گےجس کے بعد اس سال عراق میں امریکی فوجیوں کی کل تعداد 165000 ہو گئی،تاہم سابق امریکی صدر براک اوباما، جنہوں نے انتخابی مہم کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ وہ مسلم ممالک کے مقابلے میں بش سے بہتر انداز اختیار کریں گے، نے 2009 میں عراق سے بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کو واپس بلا کر افغانستان بھیج دیا، آخری امریکی لڑاکا فورس دسمبر 2011 میں عراق سے نکل گئی،تاہم یہ مستقل روانگی نہیں تھی اس لیے کہ امریکہ کے پاس عراق واپسی کا ایک اور منصوبہ تھا۔
جون 2014 میں داعش دہشت گرد تنظیم نے عراق پر حملہ کیا اور فلوجہ پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئی،اس کے صرف ایک ماہ بعد جولائی میں داعش کے تکفیری دہشت گرد موصل پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئے جس کے نتیجہ میں عراق کا تقریباً ایک تہائی حصہ دہشت گردوں کے قبضے میں چلا گیا،اس کے اگلے مہینےیعنی 8 اگست 2014 کو امریکی لڑاکا طیاروں نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد پہلی بار داعش کے متعدد ٹھکانوں پر براہ راست بمباری کی اور 2014 سے داعش کے خلاف جنگ کے بہانے ایک بین الاقوامی اتحاد کے ساتھ عراق واپس آئےجو2021 تک عراق میں موجود ہیں ،تاہم اب بھیڑ کے لباس میں بھیڑیا بن کر رہ رہنا چاہتے ہیں ۔


مشہور خبریں۔
وائٹ ہاؤس میں سرگردانی؛ جب ایران کے خلاف دھمکیاں کام نہیں آئیں
?️ 23 فروری 2026 سچ خبریں:حال ہی میں ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکاف نے
فروری
وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی منظوری دے دی
?️ 26 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی
اکتوبر
حزب اللہ نے لبنان کو صیہونی قبضے سے بچایا ہے:بیروت علماء بورڈ
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:بیروت کے علمائے کرام نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صیہونی
جولائی
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وزیر نے استعفی دے دیا
?️ 26 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور پنجاب
نومبر
ریاض اجلاس میں صیہونی سرمایہ کاروں کی موجودگی
?️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گزشتہ منگل کو مستقبل کی
اکتوبر
فرانسیسی انتخابات کی تازہ ترین خبریں؛ میکرون اور لی پین دوسرے راؤنڈ میں
?️ 11 اپریل 2022سچ خبریں: فرانس کے صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ اتوار کو ملک بھر
اپریل
لاس اینجلس میں لگی آگ سے ہلاکتوں کی بڑھتی تعداد
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کے دوسرے بڑے شہر لاس اینجلس میں لگی خوفناک آگ
جنوری
مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب نے مسلم امہ سے اہم مطالبہ کردیا
?️ 15 مئی 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب اور
مئی