سچ خبریں:بھارتی وزیر اعظم کے دفتر نے اتوار کی صبح اعلان کیا کہ ان کا ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر کے بیان کے مطابق وزیر اعظم کا ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا ،تاہم مختصر واقعے کے بعد اکاؤنٹ کا انتظام بحال کر دیا گیا ، ہندوستان کے وزیر اعظم کے دفتر کے مطابقیہ معاملہ ٹوئٹر پر منتقل کر دیا گیا اور اکاؤنٹ کو فوری طور پر محفوظ کر لیا گیا۔
ہندوستان کے وزیر اعظم کے دفتر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مودی کے اکاؤنٹ کے ہیک ہونے کے مختصر وقت میں کیے جانے والے پر ٹویٹ کو نظر انداز کیا جانا چاہئے ،یادرہے کہ مودی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے کچھ ہی دیر بعد ایک جعلی ٹویٹ بھیجا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ ہندوستان نے بٹ کوائن کو باضابطہ طور پر قانونی ٹینڈر کے طور پر قبول کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ نومبر کے آخر میں ہندوستانی وزیر خزانہ نرملا سیتارامائن نے کہا کہ حکومت کے پاس بٹ کوائن کو ملک کی کرنسی کے طور پر تسلیم کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے،قابل ذکر ہے کہ ٹویٹر پر اس وقت سب سے زیادہ فالوورز کے ساتھ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی دوسرے نمبر پر ہیں جن کے ٹوئٹر پر 73 ملین فالوورز جوباراک اوباما کے بعد ہیں،تاہم بلومبرگ نے یہ نہیں بتایا کہ کس گروپ یا فرد نے یہ اکاؤنٹ ہیک کیا تھا۔