🗓️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے انتہاپسند وزیر نے ایک اور غیر انسانی فعل میں فلسطینی قیدیوں کو روٹی دینے کی ممانعت کا اعلان کیا۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر اتمار بن گوئر نے ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا ہے کہ انہوں نے صیہونی مخالف آپریشن کرنے والے فلسطینی قیدیوں کے حوالے سے ایک نیا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق جن جیلیوں میں فلسطینی قیدیوں کو رکھا جاتا ہے ان میں کام کرنے والی بیکریوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس حوالے سے بن گوئر نے کہا کہ میں ان لوگوں کو سہولیات کی فراہمی بند کرنے اور ان کے ساتھ سمجھوتہ نہ کرنے کا پابند ہوں،اس بنیاد پرست اور فسطائی صہیونی وزیر نے مزید کہا کہ فلسطینی قیدی سزائے کے مستحق ہیں لیکن جب تک سزائے موت کا قانون منظور نہیں ہو جاتا ان کے ساتھ تخریب کاروں جیسا سلوک کیا جائےگا۔
صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر نے اس سے قبل کہا تھا کہ ہم عنقریب اسرائیلیوں کے خلاف کاروائی کرنے والے فلسطینیوں کو برقی کرسی کے ذریعے سزائے موت دینے کے قانون پر دستخط کریں گے، واضح رہے کہ سزائے موت کا قانون، مسجد الاقصی میں مزید صیہونی آباد کاروں کو بسانا اور مقدس مقام کی شناکت کو تبدیل کرنا، صیہونی حکومت کی اتحادی کابینہ میں شرکت کے لیے بن گوئر کی جماعت کے مطالبات میں سرفہرست ہیں۔
اس سلسلے میں صیہونی حکومت کے مشترکہ کمیشن آف دی کنیسٹ (پارلیمنٹ) نے پیر کی شام مقبوضہ بیت المقدس اور 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں مقیم قیدیوں کی شہریت اور رہائش سے محرومی سے متعلق قانون کے مسودے کی منظوری دی، تاہم اس مسودے کو قانون بننے کے لیے دوسرے اور تیسرے سیشن میں صہیونی کنیسٹ کی متعلقہ کمیشن سے منظور کرانا ضروری ہے۔
مشہور خبریں۔
یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن کے عہدے سے استعفی دے دیا
🗓️ 31 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی نے
جنوری
بھارت جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت ہرگز تبدیل نہیں کر سکتا، کل جماعتی حریت کانفرنس
🗓️ 27 جنوری 2023سرینگر: (اسلام آباد) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
جنوری
کسی شہری کو قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں: شفقت محمود
🗓️ 17 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے
فروری
بلوچستان: سوئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہید
🗓️ 13 جولائی 2023بلوچستان 🙁سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے سوئی میں فوجی آپریشنز کے دوران
جولائی
آریان خان کی گرفتاری پر بالی ووڈ ستاروں کا ردعمل
🗓️ 4 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان
اکتوبر
امریکہ میں تیار کردہ چنوک-47 ہیلی کاپٹر مصر روانہ
🗓️ 30 مئی 2022سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے پیر کو اطلاع دی کہ امریکی محکمہ
مئی
راناثناء اللہ کے وارنٹ گرفتار ی کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کا موقف سامنے آ گیا
🗓️ 10 اکتوبر 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی وارنٹ گرفتاری لے کر پولیس اسٹیشن
اکتوبر
اگر اسرائیل نے جواب دیا تو ایران کیا کرے گا؟؛پاکستانی سینیٹ کے سابق سربراہ کی زبانی
🗓️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: پاکستان کی سینیٹ کے سابق چیئرمین نے صیہونی حکومت کے
اپریل