بن زائد کے بارے میں نیتن یاہو کا اہم انکشاف

بن زائد

🗓️

سچ خبریں:صہیونی وزیر اعظم کا کہناہے کہ ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ نے اس حکومت کے سرمایہ کاری منصوبوں میں حصہ لینے کے لئے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے۔
القدس العربی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی وزیر اعظم کا کہناہے کہ ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ مقبوضہ علاقوں میں کئی ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں ،واضح رہے کہ بنیامین نیتن یاھو نے پیر کے روز اسرائیلی فوج کے ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے اعلان کیا کہ محمد بن زائد نے مقبوضہ علاقوں میں 40 ارب شیکل (12 ملین ڈالر) کی سرمایہ کاری کرنے کے لئے رضاکارانہ طور پر اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ نے انہیں بتایا تھا کہ وہ ایسے منصوبوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں جو کورونا کے بعد اسرائیلی معیشت کو مستحکم بنائیں گے، اسرائیلی وزیر اعظم کے اس بیان پر متحدہ عرب امارات کے عہدیداروں کی طرف سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے، اسی اثنا میں نیتن یاہو نے جمعہ کے روز متحدہ عرب امارات کا دوسرا دورہ بے بنیادوجوہات کی بناء پر منسوخ کردیا،یادرہے کہ متحدہ عرب امارات نے مقبوضہ علاقوں میں پہلے ہی 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری فنڈ قائم کیا ہے۔

یروشلم میں صہیونی میڈیا نےاس فنڈ کے افتتاح کو بنیامین نیتن یاہو اور محمد بن زائد کے مابین ایک فون کال کا نتیجہ قرار دیا، در ایں اثنا صہیونی حکومت کے وزیر اعظم نے اس فنڈ کے قیام کے اقدام کو ابو ظہبی کے صیہونی اقتصاد کو مضبوط کرنے کے رجحان کی طرف منسوب کیا،یادرہے کہ مقبوضہ علاقوں میں متحدہ عرب امارات کے 10 بلین ڈالر کے سرمایہ کاری فنڈ کی تشکیل کو ابوظہبی تل ابیب کے ساتھ سمجھوتہ کی روشنی میں تازہ ترین پیش رفت سمجھا جاتا ہے۔

یادرہے کہ متحدہ عرب امارات کے ایڈوانسڈ ڈیفنس ٹکنالوجی گروپ (ای ڈی جی ای) نے حال ہی میں اسرائیلی ایرو اسپیس کمپنی جو ایرو اسپیس میں مہارت رکھتی ہے ،کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جس کا مقصد ڈرونز کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک جدید نظام تیار کرنا ہے، واضح رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں صہیونی حکومت اور متحدہ عرب امارات نے واشنگٹن میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نگرانی میں امن معاہدے پر دستخط کیےجس کو فلسطینی عوام کے حقوق کی صریح خلاف ورزی سمجھا جا رہا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

صیہونی فضائیہ کی سب سے بڑی کمزوری

🗓️ 5 جنوری 2023سچ خبریں:چونکہ صیہونی فوج نے اپنی سرمایہ کاری کا بڑا حصہ فضائیہ

انصاراللہ کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں میں اضافہ، سعودی عرب نے مجبور ہو کر جنگ بندی کی پیشکش کردی

🗓️ 23 مارچ 2021 ریاض (سچ خبریں) یمنی تنظیم انصاراللہ کی جانب سے سعودی عرب

دوسری بار ایک خاتون ہندوستان کی صدر منتخب

🗓️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:ہندوستان کے 15 ویں صدر کا انتخاب ہوئے جس میں دروپدی

حسن نصراللہ کی دھمکی کے بعد قبرس کے صدر کا خوف و ہراس

🗓️ 20 جون 2024سچ خبریں: قبرس کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائیڈز نے سید حسن نصر اللہ کی

امریکہ کی مرکزیت والی یک قطبی دنیا ختم

🗓️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان

پیٹرول بحران: قانون ‏بڑے لوگوں کو تحفظ دینے کے لیے نہیں ہے

🗓️ 15 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ چیف جسٹس قاسم خان نے پیٹرول کی

صیہونی حکومت جھوٹ اور فریب پر استوار

🗓️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما اسامہ حمدان  نے

غزہ میں صیہونی فوج نے کیا کیا ہے؟صیہونی فوجی کا اعتراف

🗓️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:حال ہی میں غزہ سے واپس آنے والے صیہونی اس بات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے