بن زائد کی نیتن یاہو کو عجیب پیشکش

بن زائد

🗓️

سچ خبریں:برسلز میں یوروپی انسٹی ٹیوٹ آف یورپی لاء اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنس کے سربراہ نے دعوی کیا ہے کہ ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ بن زائد  نے غزہ پر زمینی حملے کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم کو ایک تجویز پیش کی ہے۔
فلسطین الان کی رپورٹ کے مطابق برسلز میں بین الاقوامی قانون کے ماہر اور یوروپی انسٹی ٹیوٹ آف یوروپی لاء اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنس کے سربراہ محمود رفعت نے دعوی کیا ہے کہ ابو ظہبی ولی عہد شہزادہ محمد بن زائد نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو غزہ سے متعلق ایک تجویز پیش کی ہے ، رپورٹ کے مطابق محمد بن زائد نے، آج اسرائیل کے لئے نیتن یاہو کو کرائے کے فوجی بھیجنے کی پیش کش کی ہے جس طرح جو دہشتگرد یمن میں لڑ رہے ہیں اور متحدہ عرب امارات کے ذریعہ انھیں مالی اعانت فراہم کی جار ہی ہے ۔

فلسطین الان کے مطابق یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا جب اے ایف پی سمیت کچھ اخباری ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں زمینی کاروائی کا آغاز کیا ہے، اس رپورٹ کے شائع ہونے کے چند لمحوں بعد صہیونی میڈیا نے غزہ کی پٹی میں زمینی کاروائیوں کے آغاز سے متعلق ذرائع کی اس رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے صرف غزہ کی پٹی کے خلاف زمینی اور فضائی بمباری کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

یادرہے کہ متحدہ عرب امارات اور صہیونی حکومت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وساطت سے 15 ستمبر 2020 کو تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے پر باضابطہ طور پر دستخط کیے جس کے بعد یہ عرب ریاست صیہونیوں کی تفریح گاہ بن گئی ہے اور وہ ایسے کام جو اسرائیل میں نہیں کر سکتے ہیں یہاں آکر کھلے عام انجام دیتے ہیں جن میں منشیات کا استعمال اور متحدہ عرب کے قوانین کو پیروں تلے روندھنا بھی شامل ہے اس کے لیے حال ہی میں سیاحوں کے لباس میں متعدد صیہونیوں جاسوس بھی اس ملک سے پکڑے گئے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

ہماری فوج کا برا وقت چل رہا ہے: صیہونی میڈیا

🗓️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا ذرائع ابلاغ نے لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل

جسے میرے کام سے اعتراض ہوگا، اس سے شادی نہیں کروں گی، یشما گل

🗓️ 2 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ یشما گل نے واضح کیا ہے کہ وہ

مزاحمتی تحریک کی صلاحیتوں نے صہیونی حکومت کو حیران کر دیا:جہاد اسلامی

🗓️ 2 اگست 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن خالد البطش

بائیڈن عربوں کو صیہونی جال میں پھسانے میں ناکام

🗓️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد نے موجودہ امریکی صدر پر الزام عائد

اسرائیلی فوجیوں کی تفصیلات منظر عام پر

🗓️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اتوار کی شام شائع

مردان: نامعلوم افراد کا حملہ، پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار زخمی

🗓️ 5 مارچ 2024 مردان: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے پیر

چینی سفارتکار کا جاپان اور جنوبی کوریا پر طنز

🗓️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:چینی حکومت کے سینئر سفارت کار اور ملک کے سابق وزیر

صیہونی حکومت کی فوج میں جنسی حملوں میں نمایاں اضافہ

🗓️ 2 جولائی 2022سچ خبریں:   جمعہ کے روز صہیونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صہیونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے