?️
سچ خبریں:الحشد الشعبی نے جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے شہداء کی دوسری برسی کے موقع پر بغداد میں کار مارچ کے انعقاد کا اعلان کیا۔
الحشد الشعبی تنظیم نے آج جمعہ کوعراقی عوام سے جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور الحشد کے شہداء کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر بغداد میں کار مارچ کرنے کی اپیل کی ہے،یہ ریلی دوپہر ایک سے پانچ بجے تک بغداد کی فلسطین اسٹریٹ سے شروع ہوکر التحریر اسکوائر پر اختتام پذیر ہوگی جس کے بعد اس جگہ اجتماع منعقد کیا جائے گا۔
یادرہے کہ امریکی دہشتگردوں نے قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے قتل کے ساتھ ساتھ عراق کے القائم علاقے میں الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں تقریباً 100افراد شہید اور زخمی ہوئے،اسی مناسبت سے ان دنوں عراقی مختلف تنظیمیں اور ادارے ان کی یاد میں مختلف تقریبات کا اہتمام کررہے ہیں۔
اسی سلسلے میں بدھ کے روز بغداد کےالتحریر اسکوائر پر عراقی عوام کی بڑی موجودگی کا مشاہدہ کیا گیا جس میں امریکہ کے ہاتھوں الحشد الشعبی فورسز کی القائم علاقے میں شہادت کی دوسری برسی منائی گئی،درایں اثناکل رات، عراقیوں نے #نحن_قاسم #موعدنا_السبت_بالجادریة و #اخراج_المحتل_مطلب_وطنی و #ثأرکم_خروج_المحتل ہیش ٹیگز کے ساتھ سائبر اسپیس میں بھی ہلچل مچا دی ۔
انہوں نے عراق سے امریکی قابضین کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کیا اور لوگوں سے کل بروز ہفتہ الجادریہ کے علاقے میں جمع ہونے کی اپیل کی۔


مشہور خبریں۔
سری لنکا کے فراری صدر نے استعفیٰ دیا
?️ 15 جولائی 2022سچ خبریں: سری لنکا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر مہندا یاپا نے جمعہ
جولائی
جولائی تا نومبر کے دوران ترسیلات زر 10 فیصد گر گئیں
?️ 9 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے
دسمبر
ابو عبیدہ: نیتن یاہو کی کابینہ صیہونیوں سے جھوٹ بولتی ہے
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام
جون
امریکہ اور مراکش کے درمیان دفاعی صنعتوں کے فروغ پر مذاکرات
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکہ اور مراکش کے اعلیٰ عسکری حکام نے دفاعی صنعتوں کے
اکتوبر
بھارتی ریسلر کی پیرس اولمپکس میں قواعد کی خلاف ورزی؛انتظامیہ کا ردعمل
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: انڈین ریسلر انتم پنگھال کو پیرس اولمپکس کے دوران قواعد
اگست
صہیونی ریاست کو طوفان الاقصیٰ کے تین انٹلیجنس و سکیورٹی دھچکے
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں:طوفان الاقصیٰ نے صیہونی سکیورٹی نظام کی بنیادیں ہلا دیں تین
اکتوبر
انگلینڈ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:جرمنی کے Wirtschaftswohe اخبار کے مطابق برطانیہ میں اشیائے خوردونوش کی
مارچ
صہیونی ریاست کا بعلبک پر وحشیانہ حملہ، 30 شہید
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:صہیونی ریاست کے لبنان پر وحشیانہ حملے میں متعدد افراد شہید
نومبر