?️
تاجکستان (سچ خبریں) افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں امن بحال کرنے کے لیئے اہم پیشکش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر ملک میں نئے صدارتی الیکشن کے لیے فریقین راضی ہوجاتے ہیں تو وہ عہدے سے سبکدوش ہوکر جانشین کو اختیار سونپ دیں گے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق افغانستان میں امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لئے ایشیائی ممالک کی علاقائی سربراہان کا اجلاس تاجکستان میں ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ جلد از جلد نئے انتخابات کے انعقاد کی بھر پور حمایت کرتا ہوں اور اس کے لیے عہدہ بھی چھوڑنے کو تیار کو ہوں۔
صدر اشرف غنی نے افغانستان میں پائیدار امن کی بحالی کے لیے اپنا منصوبہ پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ میرا سب سے بڑا اعزاز میرے منتخب جانشین کو اختیار سونپنا ہوگا تاہم افغان صدر نے نگراں حکومت کے قیام کی امریکی تجویز کو ایک بار پھر مسترد کردیا۔
افغانستان میں قیام امن کے لیے گزشتہ برس امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدہ ہوا تھا تاہم نئے امریکی صدر نے معاہدے سے انحراف کرتے ہوئے غیر ملکی فوجوں کے انخلا کی حتمی تاریخ میں توسیع کا عندیہ دیا اور تب تک تمام فریقین پر مشتمل نگراں حکومت کی تجویز پیش تھی۔
امریکی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا تھا کہ ایسا صرف میری لاش پر ممکن ہوسکتا ہے تاہم انہوں نے ملک میں نئے صدارتی الیکشن کے انعقاد کا عندیہ دیا تھا اور آج باضابطہ طور پر اس کی پیشکش کردی ہے۔


مشہور خبریں۔
عون کی فتح میں حزب اللہ کا کلیدی کردار
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان میں صدارتی عہدہ خالی رہنے کے ڈھائی سال بعد جمعرات
جنوری
قطر کے وزیر خارجہ نے عمران خان سے ملاقات کی
?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سے قطر کے نائب وزیراعظم اور
ستمبر
حماس کی اسرائیل کو کھلی دھمکی
?️ 5 جون 2021سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں حماس کے دفتر کے سربراہ نے یہ
جون
پاکستان میں کچھ سال بعد بیویاں بدل جاتی ہیں، سعیدہ امتیاز
?️ 24 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز نے مبہم
جنوری
اسٹریٹجک کونسل آف فارن ریلیشنز کا تعزیتی پیغام
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل نے ایک پیغام میں ایران کے
مئی
ایران اور سعودی مذاکرات پر ایک نظر
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:سعودی صحافی طارق الحمید نے الشرق الاوسط اخبار میں ایک نوٹ
اگست
گیس کی قیمتوں میں 54 فیصد تک اضافے کا خدشہ
?️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوئی ناردن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور سوئی
اکتوبر
آسکر ایوارڈ جیتنے کے بعد ہولی وڈ ڈائریکٹر سمیت دیگر اداکاروں کی غزہ میں جنگ بندی کی حمایت
?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: 96ویں اکیڈمی ایوارڈز، جسے آسکر ایوارڈز بھی کہا جاتا ہے،
مارچ