بغداد میں امریکی اڈے پر ڈرون حملہ

بغداد

🗓️

سچ خبریں:عراقی ذرائع نے آج صبح بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی اڈے وکٹوریہ پر ڈرون حملے کی اطلاع دی۔
عراقی میڈیا نے آج پیر کی صبح بریکنگ نیوز میں بتایا کہ وکٹوریہ کے فوجی اڈے کو دو ڈرونز نے نشانہ بنایا،تاہم حملے اور اس کے ممکنہ نقصان یا جانی نقصان کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مضافات میں وکٹوریہ ملٹری بیس عراق میں امریکی قابض افواج کے اڈوں میں سے ایک ہےجبکہ بغداد اور واشنگٹن انتظامیہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت امریکی قابض افواج کو گزشتہ سال (2021) کے آخر میں عراق سے نکلنا تھا تاہم وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ عراق میں امریکی مشن کو فوجی سے مشاوت میں تبدیل کردیا گیا ہے،تاکہ امریکی فوجی اس ملک میں رہ سکیں۔

تاہم عراقی مزاحمتی گروپوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر امریکی افواج ملک میں موجود ہیں تو انھیں جارحین اور قابضین کی نظر سے دیکھا جائے گا جن کا مقابلہ کرنے مزاحمتی تحریک کا قانونی حق ہے کیونکہ یہ ان کے ملک کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی ہے جس کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا، حال ہی میں عراقی مزاحتی تحریک بدر نے اپنے ایک بیان میں میں کہا ہے کہ اب عراق سے امریکیوں کے تابوت جائیں گے۔

 

مشہور خبریں۔

بورڈ آف گورنرز میں ایران مخالف قرارداد کی منظوری سے صہیونیوں کی ہچکچاہٹ

🗓️ 9 جون 2022سچ خبریں:   بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی IAEA کے بورڈ آف گورنرز

جنگ کی بحالی؛ ثالثوں کو تھپڑ اور نیتن یاہو کی طرف فرار

🗓️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان

بیرسٹر سیف کا خواجہ آصف اور ان کی پارٹی پر الزام

🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: بیرسٹر سیف نے خواجہ آصف کے حالیہ بیان پر ردعمل

پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا

🗓️ 1 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی جانب سے 3 ارب ڈالرز کا

یوکرین کی جنگ کو موسم سرما تک ختم ہونا چاہیے: زیلنسکی

🗓️ 27 جون 2022سچ خبریں:   یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے آج پیر جی 7

مصر کے سات صوبوں میں شدید سردی کے باعث اسکول بند

🗓️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:   موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، اب تک مصر میں سات گورنریوں

دنیا میں متحدہ عرب امارات اورفرانس کی شراکت داری کے راز

🗓️ 1 نومبر 2021سچ خبریں: متحدہ عرب امارات اور فرانس کے درمیان ایک مشکوک کثیر سطحی

سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.42 فیصد پر آگئی

🗓️ 17 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے