برطانیہ کا یوکرین کو مزید اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان

یوکرین

?️

سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کو مزید تیس کروڑ پونڈ کا اسلحہ فراہم کر رہے ہیں۔
روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرین کی پارلیمنٹ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ یوکرین کو تیس کروڑ پونڈ کے فوجی ہتھیار فراہم کررہا ہے تاکہ جنگ میں اس ملک کی فوجی مدد کی جا سکے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیر جنگ نے بھی ایک اشتعال انگیز بیان میں کہا تھا کہ جنگ جاری رہنے کی صورت میں مغرب، یوکرین کو ٹینکوں اور جنگی طیاروں سمیت مختلف قسم کے جنگی ہتھیار فراہم کر سکتا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ نے بھی مغرب کی جانب سے یوکرین کی زیادہ سے زیادہ فوجی مدد کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین کی جنگ، پانچ سال یا اس سے بھی زیادہ عرصے تک جاری رہ سکتی ہے۔

واضح رہے برطانیہ کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جبکہ روس نے امریکہ سمیت تمام ملکوں کو خبردار کیا ہے کہ یوکرین کے لئے فوجی مدد کی فراہمی جنگی حالات مزید بدتر ہونے اور خطرناک نتائج برآمد ہونے کا باعث بنے گی۔

 

مشہور خبریں۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپرمنایا جائیگا،حریت کانفرنس

?️ 24 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ غیر

صحافی کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال، قاسم سوری کے نیشنل پریس کلب میں داخلے پر پابندی

?️ 30 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سینئر صحافی سلیم صافی کے خلاف بیان دینے پر

اسرائیل کے حساس مراکز کی معلومات ایران کے اختیار میں 

?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ٹی وی چینل 7 نے پبلک سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ اور

امریکہ نے پاک-بھارت مذاکرات کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

?️ 8 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ نے پاک-بھارت مذاکرات کے حوالے سے اہم اعلان

80 سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں کوڈ ویکسین کیسے لگے گی:

?️ 6 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے  کہ 80 سال

ہم فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے: انصار اللہ 

?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: انصار اللہ کے رہنما سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ

فوج کی کمی پوری کرنے کے لیے صیہونیوں کا احمقانہ منصوبہ

?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے حالیہ دنوں میں زمینی افواج کی کمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے