برطانیہ سے پیدل مکہ پہنچنے والا حاجی

برطانیہ

🗓️

سچ خبریں:برطانیہ سے تعلق رکھنے والے عراقی حاجی آدم محمد ہے جو اس سال 10 ماہ قبل پیدل حج کرنے کے لیے نکلے تھے مکہ پہنچ چکے ہیں۔
الخلیج آن لائن کی رپورٹ کے مطابق آدم محمد برطانیہ میں مقیم ایک عراقی حاجی ہیں جو 10 ماہ قبل اس سال کے حج کے لیے پیدل مکہ پہنچنے کے لیے برطانیہ سے روانہ ہوئے تھے،اپنی منزل مقصود پر پہنچ چکے ہیں،سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں 52 سالہ عراقی حاجی محمد کو مکہ پہنچتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جہاں سیدہ عائشہ مسجد میں نمازیوں اور عمرہ زائرین نے ان کا استقبال کیا۔

عراقی حاجی نے اپنا سفر 10 ماہ 25 دن قبل شروع کیا تھا، اس دوران وہ ترکی، شام اور اردن سمیت 11 ممالک سے ہوتے ہوئے مکہ پہنچے،انہوں نے مکہ پہنچنے پر کہا کہ حج میری سب سے بڑی خواہش تھی، انہوں نے تمام ممالک کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے راستے میں ان کا استقبال کیا۔

الجزیرہ کے ساتھ پچھلے انٹرویو میں، آدم نے پیدل مکہ جانے کے اپنے فیصلے کے بارے میں کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے انگلینڈ میں کرفیو نافذ ہونے کے بعد میں نے قرآن کے معانی کو پڑھنا اور سمجھنا شروع کیا اور ڈیڑھ سال تک قرآن کے گہرے مطالعے کے بعد میں بیدار ہوا اور میں نے پیدل حج کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

مشہور خبریں۔

الاقصیٰ طوفان آپریشن کے اسرائیلی فوج پر اثرات

🗓️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:ایک متعلقہ رپورٹ میں، اقتصادی اخبار Calcalist نے اعلان کیا کہ

سعودی عرب پہلے والا سعودی عرب نہیں رہا؛امریکہ میں سعودی سفیر

🗓️ 27 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر نے اپنے ملک اور امریکہ

شام کا مستقبل اسرائیلی جارحیت اور امریکی بلیک میلنگ کی لپیٹ میں

🗓️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: ملک کی حکومت کے زوال کے فوراً بعد شام پر

کورونا کیسز میں اضافے پر این سی او سی کا اظہارِ تشویش

🗓️ 7 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)نینشل کمانڈ اینڈ  آپریشن سینٹر (این سی او سی )

عرب حکومتوں نے کیا امریکہ کو خوش کرنے کے لیے اپنے قومی مفادات کو قربان 

🗓️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جرائم کے لیے عرب ممالک کی حمایت اور

یوکرین کو دور تک مار کرنے والے امریکی ہتھیاروں کی اجازت دینے پر فرانس کا ردعمل

🗓️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی صدر جو بائیڈن کے

شمالی شام میں سات ترک فوجی ہلاک اور زخمی

🗓️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی شام میں ترکی

مزید ٹیکس نہیں لگائیں جائیں گے

🗓️ 30 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  بجٹ ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے