برطانیہ بھر میں ڈاک، یونیورسٹی اساتذہ اور کے عملے کی ہڑتال

برطانیہ

?️

سچ خبریں:برطانیہ بھر میں پوسٹل ورکرز، اساتذہ اور یونیورسٹی کے عملے نے تنخواہ میں اضافے کے مطالبے کے لیے ہڑتال کی اور کرسمس کے موقع پر مزید کارروائی اور بڑے پیمانے پر خلل ڈالنے کا انتباہ دیا۔

روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی یونیورسٹیوں میں 70000 سے زیادہ عملہ، اسکاٹ لینڈ بھر کے اساتذہ اور رائل میل پوسٹل ورکرز نے بڑھتے ہوئے تنازعات کے درمیان ایسے حالات میں ہڑتال کی ہے جبکہ برطانیہ میں کارکنان اور کاروباری افراد روز مرہ کی اشیا کی بڑھتی قیمتوں کے بحران سے دوچار ہیں۔

یونیورسٹی اینڈ کالج یونین (یو سی یو) کے جنرل سکریٹری جو گریڈی نے کہا کہ پنشن، کام کے حالات اور تنخواہ کے تنازعہ پر تین روزہ منصوبے برطانوی محکمہ تعلیم کی تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتال ہے،ادھر اسکاٹ لینڈ کے اساتذہ نے بھی تقریباً چار دہائیوں میں پہلے دن ہڑتال شروع کی جب اسکاٹش حکومت کے ساتھ تنخواہ کے معاہدے پر اور مقامی حکام کے اسکاٹش کنونشن کے ساتھ بات چیت ناکام ہوئی ۔

درایں اثنا اسکاٹش انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن ٹریڈ یونین نے اپنے اراکین کو اسکاٹ لینڈ کے تمام اسکولوں میں ہڑتال پر بلایا ہے اور تسلی بخش تنخواہ کے لیے مہینوں کے مذاکرات کے بعد کلاسیں بند کر دی گئی ہیں، دوسری طرف برطانیہ بھر میں رائل میل پوسٹل ورکرز نے بھی سالانہ بلیک فرائیڈے کی فروخت سے ہم آہنگ ہونے کے لیے دو دن تک دھرنا دیا۔

یاد رہے کہ پوسٹ اینڈ پیکیجنگ کمپنی اور کمیونیکیشن ورکرز یونین (CWU) کے درمیان طویل عرصے سے جاری تنخواہوں کا تنازعہ ان بہت سے معاملات میں سے ایک ہے جو ملک بھر میں بھڑک رہا رہے ہیں، جس میں ریل کارکنوں کے ساتھ تنخواہ کا تنازع بھی شامل ہے جنہوں نے دو ماہ سے زائد عرصے سے ہڑتالوں کا اعلان کیا ہے اور کرسمس کے وقفے کے بعد ان کے پاس ایک منصوبہ ہے۔

چیف منسٹر مائیکل گوو نے کہا کہ آجروں اور یونینوں کے درمیان نتیجہ خیز مذاکرات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے بی بی سی ٹیلی ویژن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پہلے ان لوگوں کی فکر ہے جو ہڑتال سے متاثر ہوں گے۔

 

مشہور خبریں۔

کیا حماس کے خلاف اسرائیل کی مکمل فتح ممکن ہے؟ امریکہ کیا کہتا ہے؟

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار کا کہنا ہے

سعودیہ عرب کا پاکستان کو حاصل ڈپازٹ 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عندیہ

?️ 10 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی

بلوچستان کابینہ نے صوبے میں امن وامان سے متعلق ایکٹ کی منظوری دے دی

?️ 11 نومبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کابینہ نے صوبے میں بحالی امن کے لیے

بلوچستان میں دہشتگردی پر وزارت خارجہ کا بیان سامنے آگیا

?️ 4 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے بھارتی

طالبات کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

?️ 15 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں طالبات کے ساتھ پیش

شیخ عیسی قاسم کا صیہونیوں کے ساتھ تعامل کے بارے میں بیان

?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں:  بحرینی انقلاب کے روحانی پیشوا شیخ عیسی قاسم نے آج

سیالکوٹ واقعہ اسلامی روایات کے منافی تھا: طاہر اشرفی

?️ 3 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی

صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا معاملہ سعودی حکام کے زیر غور

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے