سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بھی آج غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف غاصب صہیونیوں کے حالیہ جرم پر ردعمل کا اظہار کیا۔
اس حوالے سے برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ تبعین اسکول پر اسرائیلی حملے اور غزہ میں جاں بحق ہونے والوں کی المناک تعداد سے خوفزدہ ہیں۔ ہمیں فوری جنگ بندی، قیدیوں کی رہائی اور غزہ کے لوگوں کی امداد پر پابندیوں کے خاتمے کی ضرورت ہے۔
ڈیوڈ لیمی نے مزید کہا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے۔
مقامی ذرائع نے صیہونی قابض فوج کی جانب سے غزہ شہر کے تبین اسکول پر وحشیانہ بمباری کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اس جرم میں تقریباً 150 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔