?️
سچ خبریں:تہران میں برطانوی سفیر کو اس ملک میں ایرانی ووٹرز کو درپیش مشکلات کے خلاف آج وزارت خارجہ کو طلب کیا گیا ، اور اس ملک میں مقیم فارسی زبان میڈیا کی شرارتی کارکردگی پر بھی تنقید کی گئی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت برائے امور خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے آج (ہفتے کے روز) اعلان کیا ہے کہ تہران میں برطانوی سفیر روب میک ایئر کو وزارت داخلہ میں طلب کیا گیا ہے تاکہ ان کے ملک میں ایرانی رائے دہندگان کی مشکلات کے خلاف احتجاج کیا جائے،ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایاکہ لندن اور برمنگھم سمیت اس ملک کے کچھ شہروں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے 13 ویں صدارتی انتخابات میں خلل ڈالنے کے بعد ، ووٹرز اور ایگزیکٹو ایجنٹوں کی توہین کی گئی جبکہ ایک ووٹر کو دہشت گرد وں نےمارا پیٹاجس کے بعدبرطانوی سفیر روب میک ایئر کو آج وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور ان فسادات اور اشتعال انگیز کاروائیوں کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ۔
خطیب زدہ نے مزید کہاکہ برطانوی سفیر کو بتایا گیا کہ اس ملک کی حکومت اور پولیس نے پولنگ اسٹیشنوں اور ووٹرز کو محفوظ بنانے کے اپنے فرائض پورے نہیں کیے،ایرانی محکمہ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے مغربی یورپ نے بھی کہا کہ جمہوریت بیلٹ باکس کے حاصل ہوتی ہے نہ کہ سڑکوں پر چند فسادیوں کی نقل و حرکت سے۔
فارس نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے انچارج ڈیفائرس سید مہدی حسینی متین نے گذشتہ رات صدارتی انتخابات کے 13 ویں دور میں حصہ لینے والی ایک ایرانی خاتون پر حملے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ برمنگھم انگلینڈ میں جمہوریت کے جھوٹے دعویدار دہشت گردی اور غیر ملکیوں کے ساتھ وابستگی کی تاریخ کے ساتھ آج برمنگھم شہر میں ایک معزز خاتون جو صرف ووٹ ڈالنے آئی تھی جوہر فرد کا بنیادی حق ہے،کو بے دردی سے زخمی کیا گیا جس کی سفارتخانہ سرکاری چینلز کے ذریعے پیروی کررہا ہے۔
مشہور خبریں۔
تیونس اور مراکش سے آسٹریلیا تک صہیونی مجرموں کے خلاف عالمی بیزاری کی لہر
?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے بے دفاع عوام کے خلاف صیہونی
اگست
سید حسن نصرالله کی تدفین کے بارے میں مغربی میڈیا کے دعوے مسترد
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: مغربی ذرائع ابلاغ نے حزب الله کے سکریٹری جنرل شہید
اکتوبر
برطانیہ والوں کو ملکہ کی تصویر بادلوں میں نظر آئی!!!
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک انبرطانوی اخبار نے اس ملک کی ملکہ کی موت کو
ستمبر
امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سیکورٹی اور فوجی تعاون کو مضبوط بنانے کا معاہدہ
?️ 17 جولائی 2022سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں نے شدید
جولائی
غزہ میں دوہرے معیار کا الزام
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:Ursula von der Leyen نے برسلز میں یورپی یونین کے سفیروں
نومبر
ترکی کا 2023 تک ملکی ساخت کے لڑاکا طیاروں کی رونمائی کرنے کا اعلان
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت نے
جنوری
جماعت اسلامی نے میئر کراچی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
?️ 15 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں بجلی کے بلوں کے ذریعے میونسپل ٹیکس
جون
ڈیل کی بات کرنے والوں کی عقل چلی گئی ہے، اعظم سواتی
?️ 19 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اعظم سواتی کا
اپریل