?️
سچ خبریں:اسرائیلی وزارت جنگ نے بحرین کے ساتھ سکیورٹی تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت جنگ نے اعلان کیا کہ اسرائیل اور بحرین نے سکیورٹی تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں،بحرین میں امریکی پانچویں بحری بیڑے کے دورے کے دوران بحرین کا دورہ کرنے والے اسرائیلی وزیر جنگ بنی گانٹز نے کہا کہ ہمارے طیارے کا یہاں اترنا ایک بہت اہم پیغام ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم خطے کی سلامتی کے لیے کچھ اہم دفاعی امور کے بارے میں عوامی سطح پر بات کرنے والے ہیں،یادرہے کہ اسرائیلی وزیر جنگ بدھ کو سرکاری دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچے، یہ دورہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جبکہ انٹیلی جنس آن لائن ویب سائٹ نے حال ہی میں اطلاع دی تھی کہ بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے اپنے ملک کی انٹیلی جنس سروس کو دو طرفہ سمجھوتے کے معاہدے کے تحت اسرائیل کی انٹیلی جنس سروسز کے ساتھ تعاون کو مضبوط اور وسعت دینے کی ہدایت کی ہے۔
یادرہے کہ گزشتہ ماہ کے وسط میں بحرین کے وزیر داخلہ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ نے اسرائیلی وزیر داخلہ عمیر بریلیف سے ملاقات اور مشاورت کی، بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ اور صیہونی حکومت کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے بھی 3 نومبر کو ملاقات کی، یہ پہلا موقع تھا کہ بحرین اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کے بعد فریقین کے درمیان اس سطح پر کوئی ملاقات ہوئی۔
مشہور خبریں۔
صیہونی فوج میں بغاوت کے آثار
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع نے عدالتی اصلاحات کی منظوری کے لیے نیتن یاہو
مارچ
ریاستی اداروں پر الزامات ملک کے مفاد میں نہیں
?️ 7 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ نے حالیہ سیاسی
نومبر
فلسطینی عوام نے صہیونی دشمن کے دبدبے کو تباہ کر دیا ہے: ابو مرزوق
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: تحریک حماس کے بیرون ملک دفتر کے نائب
ستمبر
پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، وزیراعظم سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات
?️ 12 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) میڈیا کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے
مئی
10,000سے زائد فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے امور سے وابستہ اداروں نے بدھ کے
جون
فرانس میں مسلسل احتجاج؛ مظاہرین نے میکرون کے پسندیدہ ریسٹورنٹ کو آگ لگائی
?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:فرانس میں پنشن اصلاحات پر تنازعات کو حکومت اور ٹریڈ یونینوں
اپریل
297 حلقوں پر 8 ہزار 422 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
?️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عمل مکمل ہوگیا جہاں 297 حلقوں سے مجموعی طور
مارچ
غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد
?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:حماس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صحافیوں
اکتوبر