?️
سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں نے بحرین میں انسانی حقوق کے سیاہ ریکارڈ پر زور دیتے ہوئے آل خلیفہ کی جیلوں میں سیاسی قیدیوں کی حالت زار پر روشنی ڈالی۔
الخلیفہ کی جیلوں میں سیاسی قیدیوں کی تکالیف کا سلسلہ ان پابندیوں کے نتیجے میں جاری ہے جس میں طبی غفلت اور ان کے بنیادی حقوق سے محرومی بھی شامل ہے، گزشتہ ایک دہائی کے دوران آل خلیفہ کی جیلوں کی مخدوش حالت کے بارے میں کئی رپورٹیں شائع ہوئی ہیں، اس کی وجہ سے بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جیلوں کے حالات بہتر کرنے اور سیاسی قیدیوں کے ساتھ تشدد اور ناروا سلوک بند کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
بحرین کے 162 سیاسی قیدیوں نے "جو” سنٹرل جیل کے ڈائریکٹر کے توسط سے اس ملک کے حکام کو لکھے گئے ایک خط میں آل خلیفہ کی جیلوں کے ابتر حالات کی شکایت کی اور ان جیلوں میں انسانی حالات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا،قیدیوں کی درخواستوں میں مناسب صحت کی دیکھ بھال، مذہبی رسومات ادا کرنے، اپنے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کی اجازت اور اذیت کو کم کرنے نیز قید تنہائی کو ختم کرنے کی درخواستیں تھیں۔
واضح رہے کہ بحرینی حکام سیاسی قیدیوں کو مختلف قسم کے تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، جیسے کہ 10 اگست 2022 کو 14 قیدیوں کی جبری گمشدگی جو ان کے اہل خانہ کی جانب سے ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی شدید کوششوں کے باوجود لاپتہ ہیں،انسانی حقوق کے کارکن ابتسام الصائغ نے کہا کہ ملٹیپل سکلیروسیس میں مبتلا بحرین کے قیدیوں کی جسمانی حالت علاج کی کمی کی وجہ سے بہت سنگین ہے، انہیں اکثر ہسپتالوں میں دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ ان میں سے بعض بغیر کسی علاج کے کئی ہفتے جیل میں گزارتے ہیں۔
یاد رہے کہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے آل خلیفہ کی جیلوں میں قیدی وقتاً فوقتاً بھوک ہڑتال کرتے رہتے ہیں ، ان کے مطالبات میں سے ایک فزیوتھراپی خدمات کا استعمال بھی ہے جس کے لیے انہیں جیل انتظامیہ کی جانب سے صرف جھوٹے وعدے اور تاخیر ہی حاصل ہوتی ہے نیز بہت سے بحرین کے سیاسی قیدی اپنی تعلیم مکمل کرنے کے حق سے محروم ہیں جبکہ "جو” جیل کے قیدی نامناسب کھانے کی شکایت بھی کرتے ہیں۔
دوسری جانب ہیومن رائٹس واچ نے 2023 کی اپنی انسانی حقوق کی رپورٹ شائع کی، جس میں اس نے بحرین میں انسانی حقوق کے بحران میں مسلسل اضافے، سیاسی آزادیوں اور آزادی اظہار رائے کے فقدان نیز سیاسی قیدیوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی تصدیق کی ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا گوگل کی مدد سے جلد کے امراض کی تشخیص ممکن ہے؟
?️ 19 جون 2021نیویارک(سچ خبریں) گوگل کی جانب سے حال ہی میں مصنوعی ذہانت کی
جون
آزاد کشمیر میں رینجرز کو تعینات کیا جائے گا
?️ 24 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے رینجرز کی تعیناتی
جون
چین نے تائیوان کے ارد گرد 15 جنگی طیارے بھیجے
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں: پیر کو چینی فوج نے تائیوان کے گرد پانچ جنگی
اگست
یمن میں جارحین کی آپسی جھڑپ
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کے صوبہ شبوا میں سعودی فوج نے متحدہ عرب امارات
جنوری
صہیونی مظاہروں کی سونامی؛ نافرمانی کی ایک عظیم لہر کا اشارہ
?️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: گزشتہ چند دنوں سے صہیونیوں میں احتجاجی درخواستوں کی ایک
اپریل
صیہونی جاسوسوں کے ہاتھوں عر ب صارفین کی سب سے بڑی سکیورٹی ہیکنگ
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:ایک نیوز سائٹ نے ٹوئٹر پر صیہونی جاسوس سروس کے سائبر
جون
دو سو امریکی کمپنیوں پر سائبر حملہ
?️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:ایک سائبرسکیوریٹی کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ 200 امریکی کمپنیوں
جولائی
وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی
?️ 16 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے
اپریل